قومی خبریں

ہبلی فسادات معاملہ میں کرناٹک ہائی کورٹ سے 106 افراد کو ضمانت

کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ہبلی فسادات معاملہ میں 106 افراد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس سرینواس ہریش کمار اور جسٹس ونکٹیش نائک کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے یہ فیصلہ سنایا

کرناٹک ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
کرناٹک ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس 

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو ہبلی فسادات معاملہ میں 106 افراد کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس سرینواس ہریش کمار اور جسٹس ونکٹیش نائک کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے بھی 35 افراد کی ضمانتیں منظور کی تھیں جب کہ کیس کے سلسلے میں حراست میں لیے گئے نابالغ لڑکوں کو بھی ضمانت دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، انجمن اسلام ہبلی کے صدر، یوسف سونور نے گرفتار شدگان کی ضمانت پر ان کے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم انجمن اسلام ہبلی کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی کوششیں کیں جو کامیاب رہیں اور لوگوں کو رہائی ملی۔ ہم تمام دعائیں قبول ہوئیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ 16 اپریل 2022 کو کرناٹک کے ہبلی شہر میں ایک مذہبی مقام پر پرچم کی فوٹو شاپ تصویر وائرل ہونے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ پولیس نے تشدد کے سلسلے میں 152 لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور اس معاملے میں 12 مقدمات درج کیے تھے۔ مشتعل ہجوم نے لوگوں اور تھانے پر حملہ کیا تھا، پولیس کی 10 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور ایک پولیس انسپکٹر اور 6 پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ