قومی خبریں

کھادی کو فروغ دینے کے لیے کرناٹک حکومت کا اہم فیصلہ، ہر ماہ ایک روز سرکاری ملازمین کو پہننا ہوگا کھادی کا کپڑا

یہ اصول ریاستی حکومت کے تمام ملازمین پر نافذ ہوگا، جس میں مختلف بورڈ اور کارپوریشن، یونیورسٹی، مختلف اتھارٹی اور امداد یافتہ اداروں (ایڈڈ انسٹی ٹیوٹس) میں کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارمیا / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ کرناٹک سدارمیا / آئی اے این ایس

 

کرناٹک کی سدارامیا حکومت نے کھادی کے کپڑوں کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ریاست کے سرکاری ملازمین کے لیے مہینے میں ایک دن کھادی پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ اہم فیصلہ حکومت کی چیف سکریٹری شالنی رجنیش کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں لیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت ہر ماہ کے پہلے ہفتہ کو کھادی کا کپڑا پہننا لازمی ہوگا۔ یہ منصوبہ 24 اپریل سے نافذ ہوگا۔ یہ اصول ریاستی حکومت کے تمام ملازمین پر نافذ ہوگا، جس میں مختلف بورڈ اور کارپوریشن، یونیورسٹی، مختلف اتھارٹی اور امداد یافتہ اداروں (ایڈڈ انسٹی ٹیوٹس) میں کام کرنے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کھادی کی مصنوعات کو فروغ دینے کے مقصد سے، کرناٹک حکومت کی چیف سکریٹری ڈاکٹر شالنی رجنیش کی صدارت میں آج ودھان سودھا میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکاری اور سرکاری ملکیتی کارپوریشنوں، اتھارٹیز، یونیورسٹیوں اور امداد یافتہ اداروں کے افسران اور ملازمین کی جانب سے رضاکارانہ طور پر کھادی کے کپڑے پہننے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

کھادی کو فروغ دینے اور کھادی انڈسٹری کی مدد کے لیے، کرناٹک حکومت نے اپنے 5 لاکھ ملازمین کو ہر مہینے کے پہلے ہفتہ کو کھادی سے بنے کپڑے پہننے کی ہدایت دی ہے۔ حالانکہ کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن (کے ایس جی ای اے) کے صدر سی ایس شداکشری نے کہا کہ ’’کھادی کا کپڑے پہننا لازمی نہیں بلکہ اپنی مرضی سے ہے۔ چونکہ کھادی انڈسٹری اور ہمارے بنکروں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے ہم نے حکومت کی اپیل مان لی ہے۔‘‘

Published: undefined

پہلے حکومت ریاستی ملازمین کو ہر جمعہ کو کھادی پہننے کے لیے کہنے پر غور کر رہی تھی، لیکن ملازمین پر پڑنے والے اضافی مالی بوجھ کے پیش نظر اسے مہینے میں صرف ایک روز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کے ایس جی ای اے کی پریس ریلیز کے مطابق مرد ملازمین کھادی سے بنی پینٹ، شرٹ اور اوورکوٹ پہن سکتے ہیں جبکہ خواتین ملازمین ساڑی اور چوڑی دار پہن سکتی ہیں۔ ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ خصوصی طور پر حکومت کے زیر انتظام کھادی اور گاؤں کی صنعت بورڈ (کے ایس جی ای اے) سے کپڑے خریدیں۔ ایسی خریداری کو فروغ دلانے کے لیے، حکومت نے ہر خریداری پر 5 فیصد اضافی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس منصوبہ کا اعلان 27-2026 کے بجٹ میں کیا جائے گا، جس کے تحت ایم ایس آئی ایل کے ذریعے فوج کی کینٹینوں کی طرز پر ریاستی حکومت کے ملازمین کو رعایتی شرحوں پر روزمرہ کی ضروری اشیاء فراہم کرنے کے لیے ایک ’گورنمنٹ ایمپلائی کینٹین‘ شروع کی جائے گی۔

Published: undefined

دوسری طرف طویل عرصے سے جاری مطالبے کو پورا کرتے ہوئے، کرناٹک حکومت نے جمعرات کو پولیس ملازمین کے لیے کیزول لیو کا اعلان کیا۔ کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ایم اے سلیم نے جمعرات کو ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے تمام پولیس یونٹ کے سربراہوں اور تھانوں کے انچارجز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والے پولیس اہلکاروں کی درخواست پر کیزول لیو منظور کریں۔ سلیم نے اپنے سرکولر میں کہا کہ ’’اگر کوئی پولیس ملازم اپنی سالگرہ یا شادی کی سالگرہ کی وجہ سے کیزول لیو لینا چاہتا ہے، تو اس کی درخواست پر توجہ دی جانی چاہیے اور چھٹی منظور کی جانی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined