قومی خبریں

پٹرول-ڈیزل کی بڑھی قیمتوں کے خلاف راہل کا ’روڈ شو‘

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف روڈ شو کرنے سے پہلے راہل گاندھی نے تیل کی قیمتوں پر مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے وزیر اعظم کے پرانے بیانات پر مبنی ایک ویڈیو بھی جاری کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کانگریس صدر راہل گاندھی کولار میں روڈ شو کرتے ہوئے 

کرناٹک میں انتخابی دورے کے درمیان کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے پٹرول و ڈیزل کی بڑھی ہوئی قیمتوں کے خلاف کولار میں روڈ شو کیا۔

Published: undefined

اس روڈ شو سے قبل کانگریس سربراہ راہل گاندھی نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ سال 2014 سے اب تک بی جے پی نے پٹرول، ڈیزل اور گیس پر 10 لاکھ کروڑ ٹیکس وصول کیے ہیں۔ انھوں نے ایک ویڈیو بھی ٹوئٹ کیا۔ کانگریس سربراہ نے کہا کہ ’’یہ ویڈیو مودی حکومت کے دور اقتدار میں بڑھی تیل کی قیمتوں کی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں لگاتار پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں گھٹ رہی ہیں لیکن ہندوستان میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

ویڈیو کے ذریعہ راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو یاد دلایا کہ 2014 سے پہلے انھوں نے کہا تھا کہ حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے لگاتار تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

Published: undefined

کولار کے بعد راہل گاندھی بنگلورو کے دیہی اضلاع کا دورہ کریں گے۔ بڑھتی مہنگائی کے مدنظر مودی حکومت کو گھیرنے کے لیے کانگریس سربراہ راہل گاندھی دوپہر 2.30 بجے بنگلورو دیہی ضلع میں ہوساکوٹے ڈسٹرکٹ اسٹیڈیم میں نکڑ جلسہ بھی کریں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں 12 مئی کو انتخابات ہونے ہیں۔ انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور 15 مئی کو ووٹ شماری ہوگی۔ 2019 لوک سبھا انتخابات سے قبل ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخاب کو کافی اہم تصور کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined