قومی خبریں

کرناٹک کانگریس کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ ختم ہونے کا انتظار، راہل گاندھی کے استقبال کی تیاریاں شروع

’بھارت جوڑو یاترا‘ کی وجہ سے راہل گاندھی گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخاب کو زیادہ وقت نہیں دے پائے تھے، لیکن کرناٹک اسمبلی انتخاب میں وہ اپنا پورا وقت دے سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی / بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی / بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia

 

اس وقت راہل گاندھی ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں مصروف ہیں، لیکن 30 جنوری کو سری نگر میں یہ یاترا اپنی منزل تک پہنچ جائے گی اور مہینوں سے جاری اس یاترا کا باضابطہ اختتام ہوگا۔ کرناٹک کانگریس کو ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے ختم ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے، کیونکہ اس کے بعد راہل گاندھی کرناٹک پہنچنے والے ہیں۔ کرناٹک میں راہل گاندھی کے استقبال کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق راہل گاندھی کرناٹک اسمبلی انتخاب میں سرگرم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی وجہ سے راہل گاندھی گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخاب کو زیادہ وقت نہیں دے پائے تھے، لیکن کرناٹک اسمبلی انتخاب میں وہ اپنا پورا وقت دے سکتے ہیں۔ کرناٹک کانگریس کے کارگزار صدر سلیم احمد کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے راہل جی سے جاری ’پرجادھونی یاترا‘ کے آخری مرحلہ کے دوران مہم کی قیادت کرنے کی گزارش کی ہے اور وہ متفق ہو گئے ہیں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی کو لے کر کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ کرناٹک میں انتخابی تشہیر ختم ہونے تک ہر ماہ میں کم از کم تین بار ریاست کا دورہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی، مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر جے پی نڈا جیسے قومی لیڈران انتخابی ریاست میں اکثر ہر دوسرے ہفتے دورہ یا ریلی کرتے رہے ہیں، کچھ ایسا ہی منصوبہ اب کانگریس بھی بنانے والی ہے۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ راہل گاندھی کی مہم کچھ حد تک منفی ماحول کا مقابلہ کرے گا اور پارٹی کے انتخابی امکانات کو مضبوط کرے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے حال ہی میں ریاست کا دورہ کیا تھا اور ایک خاتون سمیلن کو خطاب بھی کیا تھا۔ اب راہل گاندھی کی آمد کے لیے بنیاد تیار کرنے کے لیے کرناٹک کانگریس یونٹ نے پہلے ہی کئی سرگرمیوں کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ راہل گاندھی کے کرناتک پہنچنے سے پہلے امیدواروں کے انتخاب کا عمل بھی پورا کرنے کا ہدف ہے۔ کرناٹک کانگریس کی ریاستی یونٹ کو ٹکٹ کے لیے تقریباً 1400 درخواستیں ملی ہیں۔ ممکنہ امیدواروں کی پہلی فہرست تیار کرنے کے لیے ریاستی الیکٹورل کمیٹی (پی ای سی) کی میٹنگ 3 فروری کو ہوگی۔ یہ فہرست اسکریننگ کمیٹی کو بھیجی جائے گی جو کہ ایک شارٹ لسٹ تیار کرے گی اور اسے مرکزی الیکٹورل کمیٹی (سی ای سی) کو بھیجے گی۔ یہی کمیٹی امیدواروں سے متعلق آخری فیصلہ کرے گی۔

Published: undefined

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ کرناٹک کانگریس کمیٹی جنوری ماہ کے آخر تک اسکریننگ کمیٹی تشکیل دے گی۔ یہ پورا عمل فروری کے وسط تک پورا ہو سکتا ہے۔ توجہ طلب بات یہ بھی ہے کہ کرناٹک کانگریس صدر ڈی کے شیوکمار اور حزب مخالف لیڈر سدارمیا 3 فروری سے چل رہی ’پرجادھونی یاترا‘ میں الگ الگ بس ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ سدارمیا بیدر میں بسوکلیان سے اپنا سفر شروع کریں گے اور شمالی کرناٹک کا احاطہ کریں گے۔ دوسری طرف شیوکمار کولار میں کرودومالے گنپتی مندر سے اپنی مہم شروع کریں گے اور جنوبی کرناٹک کا احاطہ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined