قومی خبریں

کرناٹک کانگریس نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف نکالی سائیکل ریلی

کرناٹک کانگریس کے صدر شیو کمار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مرکزی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر رہی ہے۔

تصویر ٹوئٹر @INCKarnataka
تصویر ٹوئٹر @INCKarnataka 

بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے پٹرولیم مصنوعات کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف گزشتہ روز یہاں سائیکل ریلی نکالی۔ کرناٹک کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار، قائد حزب اختلاف سدارامیا اور دنیش گنڈا راؤ دیگر سابق وزراء نے پارٹی آفس سے سائیکل چلاتے ہوئے اسمبلی تک پہنچے۔ احتجاج کرنے والے کانگریس رہنماؤں نے مرکز میں بی جے پی حکومت پر پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکامی پر شدید نعرے بازی کی۔

Published: undefined

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مرکزی حکومت پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس کے زیر اہتمام احتجاج کی حمایت کریں اور سڑکوں پر نکلیں۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ مرکزی حکومت کو خام تیل کی سستے داموں کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 50 فیصد کم کرنا چاہیے۔ سدارامیا نے دعویٰ کیا کہ لوگ بی جے پی کو سبق سکھانے کے لیے انتخابات کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں اور نہ صرف بی ایس یدی یورپا بلکہ وزیراعظم نریندر مودی بھی اپنی حکومت کو نہیں بچا سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined