قومی خبریں

کرناٹک: وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ بدعنوانی میں ملوث، استعفیٰ دیں یدی یورپا، کانگریس

پریس کانفرنس میں موجود ریاستی اسمبلی قائد حزب اختلاف سدارمیا نے الزامات کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کے اسٹنگ آپریشن نے وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ کے گھوٹالہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر @INCKarnataka
تصویر بشکریہ ٹوئٹر @INCKarnataka 

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا، اہل خانہ کے خلاف عائد ہونے والے بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر مشکل میں آ گئے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے بدھ کے روز وزیر اعلی کے بیٹے، پوتے اور داماد کے خلاف بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جبکہ سرکاری رہائشی منصوبے سے متعلق 17 کروڑ روپے کے مبینہ رشوت ستانی معاملے میں ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری اور حال ہی میں کرناٹک کے انچارج مقرر ہونے والے رندیپ سرجے والا نے اس معاملہ پر ریاستی کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ بنگلورو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران گھوٹالے کی جانچ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلی اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے اخلاقی اور آئینی حقوق کھو چکے ہیں۔

Published: undefined

سرجے والا نے مزید کہا "مہاتما گاندھی کا خیال تھا کہ بدانتظامی اور بدعنوانی کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور یدی یورپا حکومت کے دور میں کرناٹک تیزی سے ان دونوں کا گڑھ بن رہا ہے۔ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ ہاؤسنگ پروجیکٹ اسکینڈل میں شامل ہوں اور انہیں خبر نہ ہوں یہ ممکن ہی نہیں ہو سکتا۔ لہذا انہیں وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے دستبردار ہو جانا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ایک ٹھیکیدار کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ کو رشوت دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے بیٹے وجیندر کی آڈیو بات چیت، ٹھیکیدار اور وزیر اعلیٰ کے پوتے ششی دھر و مراڑی کی کروڑوں روپے کے نقد اور آر ٹی جی ایس کے ذریعے بینک کھاتے میں لین دین کے حوالہ سے واٹس ایپ چیٹ، ان سب سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یدی یورپا کی قیادت والی حکومت بڑے پیمانے پر بدعنوانی میں ملوث ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈران نے کہا کہ یدی یورپا اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی پوری اور آزادانہ جانچ تبھی ممکن ہے جب یہ سپریم کورٹ کے جج یا کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے رہنمائی میں تشکیل ایس آئی ٹی کے ذریعے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک جانچ کی جائے وزیر اعلیٰ یدی یورپا کو اس وقت تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، یا پھر انہیں برخاست کر دینا چاہیے۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں موجود ریاستی اسمبلی قائد حزب اختلاف سدارمیا نے الزامات کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کے اسٹنگ آپریشن نے وزیر اعلیٰ کے اہل خانہ کے گھوٹالہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ سدارمیا نے کہا کہ ریاست کے اس وقت دو وزیر اعلیٰ ہیں ایک تو یدی یورپا اور دوسرے وجیندر، تازہ گھوٹالہ کے بعد یہ بات ثابت بھی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’یدی یورپا کا بیٹا وجیندر، پوتا ششی دھر مراڑی اور داماد ویروپکشپا مراڑی (ریٹائرڈ ایگزیکٹو انجینئر، ہوبلی) رشوت کے معاملے میں ملوث ہیں۔"

Published: undefined

سدارمیا نے کہا ’’کرناٹک حکومت حد سے زیادہ بدعنوان ہے، اب وزیر اعظم مودی اس بارے میں کیا کہیں گے! گزشتہ 12 مہینوں میں کرناٹک میں بدعنوانی کا سیلاب آ گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined