قومی خبریں

کورونا سے متعلق کرناٹک بی جے پی صدر نے پھیلائی جھوٹی خبر، کانگریس نے پولس میں کی شکایت

شکایت کے مطابق نلن کمار کٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ پی ایم مودی کی وجہ سے کورونا وائرس سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں، جو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے خلاف ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کرناٹک بی جے پی صدر نلن کمار کٹیل

بنگلور: عالمی وبا کورونا وائرس یعنی کووڈ-19 کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانے کے تعلق سے کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کرناٹک صدر ولوک سبھا رکن نلن کمار کٹیل کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ یہ شکایت کانگریس ایم ایل اے ایوان ڈیسوزا اور پرکاش راٹھوڑ نے ودھان سودھا پولس تھانہ میں جمعرات کو درج کرائی۔

Published: 28 May 2020, 10:40 PM IST

ایوان ڈیسوزا اور پرکاش راٹھوڑ نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ نلن کمار کٹیل نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیوایچ او)کے صدر عہدہ کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلائی اور بتایا کہ یہ عہدہ ہندوستان کو کورونا وائرس مینجمنٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کامیابی کی تعریف کرنے کے لئے دیا گیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ یہ عہدہ ایک عمل کے تحت ہونے والی تبدیلی کے طور پردیا گیا ہے۔

Published: 28 May 2020, 10:40 PM IST

کانگریس اراکین اسمبلی نے کرناٹک بی جے پی صدر پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ "نلن کمار کٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لوگ پی ایم مودی کی وجہ سے کورونا وائرس سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں،جو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے خلاف ہے۔"

Published: 28 May 2020, 10:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 May 2020, 10:40 PM IST