
تصویر سوشل میڈیا
بنگلورو: کرناٹک میں آئندہ ہونے جا رہے اسمبلی انتخابات کے پیش انڈین نیشنل کانگریس نے ہفتہ کے روز 124 امیدواروں پر مشتمل اپنی پہلی فہرست جاری کر دی۔ پارٹی کی جانب سے ٹوئٹ کر کے اس کی اطلاع دی گئی۔
امیدواروں کی اس فہرست کو سی ای سی (سینٹرل الیکشن کمیٹی) کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔ اس پہلی سابق وزیر اعلیٰ سدارمیا اور پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار کے نام شامل ہیں۔ سدارمیا ورونا سے اور ڈی کے شیوکمار کنک پورہ سے الیکشن لڑیں گے۔فہرست میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے بیٹے پریانک کا نام بھی شامل ہے، وہ چتاپور سیٹ سے انتخاب لڑیں گے۔
اس کے علاوہ ایم بی پاٹل کو بابالیشور، دنیش گنڈوراؤ کو گاندھی نگر سے، بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہونے والے ایم ایل سی پوتنا کو راجاجی نگر اور سابق مرکزی وزیر کے ایچ مونیاپا کو دیوناہلی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
فہرست میں چند مسلم امیدواروں کے نام بھی شامل ہیں۔ جن میں سے کنیز فاطمہ کو گلبرگہ اتر، رحیم خان کو بیدر، رضوان ارشد کو شیواجی نگر، این اے حارث کو شانتی نگر، ضمیر احمد شاہ کو چامراج پیٹ، اقبال حسین کو رامانگرم، عبدالقادر علی فرید کو منگلور اور تنویر سیٹھ کو نرسمہاراجا سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کچھ ہی دنوں میں کرناٹک کی 224 اسمبلی سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان کر سکتا ہے۔ اسی مہینے 9 مارچ کو کمیشن کی ایک ٹیم نے ریاست کا دورہ کیا تھا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔