قومی خبریں

کرناٹک اسمبلی انتخابات: کانگریس نے بی جے پی اور امت شاہ کے خلاف درج کرائی شکایت

کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانات دیئے، دشمنی اور نفرت کو فروغ دیا اور اپوزیشن کو بدنام کرنے کا کام کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

بنگلورو: کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے تمام سیاسی جماعتوں کی تشہیر عروج پر ہے اور بیانات میں الزام برائے الزام کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دریں اثنا، کانگریس پارٹی نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ ایک ریلی کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں اور نفرت پھیلائی گئی۔ کانگریس لیڈران نے اس کے خلاف بنگلورو کے ہائی گراؤنڈس پولیس اسٹیشن میں امت شاہ اور بی جے پی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کا الزام ہے کہ بی جے پی نے مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانات دیئے، دشمنی اور نفرت کو فروغ دیا اور اپوزیشن کو بدنام کرنے کا کام کیا۔ جن لیڈروں نے شکایت درج کروائی ہے ان میں رندیپ سنگھ سرجے والا، ڈاکٹر پرمیشور اور ڈی کے شیوکمار شامل ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی اس بارے میں ٹوئٹ کیا تھا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی اور امت شاہ روزانہ کرناٹک کی توہین کر رہے ہیں۔ جے پی نڈا کا کہنا ہے کہ کناڑیوں کو مودی کے آشیرواد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا انہیں رایست کو چلانے کے لیے ایک بھی کناڈیگا نہیں مل سکتا کہ اسے مودی کو سونپنا ہے؟

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے کرناٹک میں بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کے ایک حالیہ تبصرہ پر حکمراں پارٹی پر بھی سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کرناٹک کو موجودہ دور کے کسی لیڈر کے آشیرواد کی ضرورت نہیں ہے اور عوام کو 'ووٹ نہ دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے آشیرواد' سے محروم کرنے کی دھمکی دینا ریاست کے لوگوں کی توہین ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined