قومی خبریں

کرناٹک: منریگا تنازعہ کے درمیان ریاستی حکومت کا اہم فیصلہ، مہاتما گاندھی کے نام پر رکھے جائیں گے تمام گرام پنچایتوں کے نام

نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ’’کانگریس اور ریاستی حکومت نے مہاتما گاندھی کا نام ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے ریاست کے تمام گرام پنچایتوں کا نام مہاتما گاندھی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ&nbsp;@DKShivakumar</p></div>

تصویر بشکریہ @DKShivakumar

 

مرکزی حکومت نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو وکست بھارت-روزگار اور آجیویکا مشن (گرامین) (وی بی-جی رام جی) بل 2025 متعارف کرایا ہے۔ کانگریس سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں نے اس منصوبہ سے مہاتما گاندھی کا نام ہٹائے جانے کی مخالفت کر رہی ہے۔ اس مخالفت کے درمیان کرناٹک کی کانگریس حکومت نے تمام گرام پنچایتوں کے نام مہاتما گاندھی پر رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

منگل (27 جنوری) کو بنگلورو میں منریگا کا نام بدلے جانے کے خلاف کانگریس نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی اور ریاستی حکومت نے مہاتما گاندھی کا نام ہمیشہ زندہ رکھنے کے لیے ریاست کے تمام گرام پنچایتوں کا نام مہاتما گاندھی کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘  منریگا اسکیم کو پھر سے شروع کرنے کے مطالبے کو لے کر بنگلورو کے فریڈم پارک میں کانگریس کے ایک بڑے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ’’آنے والے دنوں میں گرام پنچایتوں کا نام مہاتما گاندھی کے نام پر رکھا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت گرام پنچایتوں کو کمزور کر رہی ہے۔ پنچایتوں کی طاقت چھین رہی ہے اور غریبوں سے روزگار کا حق چھین رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ منریگا ایکٹ کو درست طریقے سے نافذ کرنے کے لیے گورنر سے درخواست کی جائے گی۔ ہم اس معاملے پر راج بھون جائیں گے۔ ضرورت پڑنے پر ہم گرفتاری دینے کو بھی تیار ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ گورنر اس بارے میں مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

Published: undefined

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت نے غلط ارادے سے وی بی جی رام جی منصوبہ نافذ کیا ہے۔ اس میں رام صرف ایک نام بن گیا ہے اور غریبوں کی بھلائی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔ اس منصوبہ میں نہ تو دشرتھ رام ہیں، نہ کوشلیہ رام اور نہ ہی سیتا رام۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو اصل میں غریبوں، دلتوں اور کسانوں کے لیے لڑتی ہے۔ بی جے پی نے غریبوں کے لیے ہونے والے پروگرام منسوخ کر دیے ہیں اور اس میں آر ایس ایس کا کردار ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined