قومی خبریں

کرگل: کورونا وائرس کے سبب محرم کے جلوس قصبوں میں داخل نہیں ہو پائیں گے

ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ جاری حکم نامہ میں مذہبی تنظیموں سے قصبہ میں جلوس عزا میں شرکا کی محدود تعداد کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔

علامتی تصویر (یو این آئی)
علامتی تصویر (یو این آئی) 

سری نگر: ضلع انتظامیہ کرگل نے کورونا گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے 9 اور 10 محرم کو ملحقہ بستیوں کے محرم جلوس قصبہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام نے مذہبی تنظیموں سے قصبہ میں جلوس عزا میں شرکا کی محدود تعداد کو بھی یقین بنانے کی تلقین کی ہے۔

Published: undefined

ضلع مجسٹریٹ کرگل سنتوش سکھ دیو کی طرف سے بدھ کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ’’نو اور دس محرم کو ملحقہ بستیوں سے کسی بھی جلوس کو قصبے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مذہبی تنظیمیں، انجمن جمیعت علما اثنا عشریہ اور امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام برآمد ہونے والے جلوسوں، جن میں شرکا کی زیادہ سے زیادہ تعداد تین سو ہونی چاہئے، کی پُرامن نقل و حمل کو یقینی بنائیں گے۔‘‘ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے علاوہ تمام تر کورونا گائیڈ لائنز نافذ العمل رہیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined