قومی خبریں

فوربس کی 20 بااثر شخصیتوں کی فہرست میں کنہیا کمار اور پرشانت کشور بھی شامل

فوربس کے ذریعہ جاری 20 بااثر شخصیتوں کی اس فہرست میں جہاں کنہیا کمار کو 12 واں مقام حاصل ہوا ہے وہیں پرشانت کشور عرف پی کے 16ویں مقام پر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مقبول عام میگزین فوربس نے ٹاپ 20 بااثر ہستیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں بہار کی دو سیاسی شخصیتوں نے بھی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک ہیں جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دوسرے ہیں جنتا دل یو کے قومی نائب صدر پرشانت کشور۔ گویا کہ دونوں ہی شخصیتیں سیاست سے منسلک ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں میں یہ چہرے عوام میں کافی مقبول بھی ہیں۔

Published: undefined

فوربس کے ذریعہ جاری 20 بااثر شخصیتوں کی اس فہرست میں جہاں کنہیا کمار کو 12 واں مقام حاصل ہوا ہے وہیں پرشانت کشور عرف پی کے 16ویں مقام پر کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ فوربس نے ان دونوں کے تعلق سے کہا ہے کہ یہ آئندہ دہائی میں ہندوستانی سیاست کے قدآور چہرے ہو سکتے ہیں۔ قابل غور ہے کہ کنہیا کمار نے 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں سی پی آئی کی طرف سے بیگوسرائے پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ اس کے باوجود کنہیا کمار اپنی تقریر اور اپنے اندازِ تخاطب کی وجہ سے کافی مقبول ہیں اور بی جے پی کے خلاف پرزور طریقے سے اپنی بات رکھتے ہیں۔

Published: undefined

بہر حال، فوربس کی اس فہرست میں 5 مزید ہند نژاد شخصیتوں کا نام بھی شامل ہے اور وہ ہیں دشینت چوٹالہ (نائب وزیر اعلیٰ، ہریانہ)، مہوا موئترا (رکن پارلیمنٹ، ترنمول کانگریس)، گودریج فیملی کے آدی گودریج اور گریما اروڑا (شیف یعنی باورچی)۔ فوربس کی فہرست میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے کا نام بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن، ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارِن اور برطانیہ کی وزیر اعظم بورس جانسن وغیرہ کا بھی نام اس فہرست میں شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined