قومی خبریں

لکھنؤ: کلیم اللہ کے آم کی نئی قسم ڈاکٹروں کے نام منسوب

کلیم اللہ کہتے ہیں کہ یہ نئی قسم ان ڈاکٹروں کے نام منسوب ہے جو کرونا جیسی وبا میں خود اپنی جان اور اپنے اہل خانہ کی فکر کیے بغیر لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے ملیح آباد علاقے میں آم کے ایک درخت پر سینکڑوں قسم کے آم اگانے والے پدم شری کلیم اللہ نے اس مرتبہ بھی نئے قسم کا آم اُگایا ہے اور اسے ڈاکٹر نام دیا ہے۔ کلیم اللہ کہتے ہیں کہ یہ نئی قسم ان ڈاکٹروں کے نام منسوب ہے جو کرونا جیسی وبا میں خود اپنی جان اور اپنے اہل خانہ کی فکر کیے بغیر لوگوں کی زندگیوں کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہیں افسوس ہوتا ہے جب لوگوں کی جان بچانے میں لگے ان ڈاکٹروں پر جان لیوا حملے ہوتے ہیں۔

Published: undefined

بزرگ کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہوگی کہ اگر ڈاکٹر ان کے آم کے باغ میں آکر اس کا لطف لیں۔ وہ ہر سال آم کی کوئی نہ کوئی قسم اگاتے ہیں اور اسے نیا نام دیتے ہیں۔ آم کے درخت پر امیتابھ، ابھیشیک اور ایشوریہ آم ابھی تک پیدا ہوتے ہیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ کلیم اللہ اکھلیش، ملائم، اعظم کے علاوہ اے پی جے عبدالکلام کے نام سے بھی آم کی نئی قسم اگا چکے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کے نام سے بھی وہ آم کی نئی قسم اگا چکے ہیں۔ وہ ہر سال اپنے باغ میں لوگوں کو آم کی دعوت دیتے ہیں۔ اس مرتبہ ان کی خواہش ڈاکٹروں کو مدعو کرنے کی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ اگر آنے والے دنوں میں سب کچھ معمول کے مطابق رہا تو ڈاکٹروں کو بلا کر انہیں خوشی ہوگی۔ ہر سال آم کی نئی قسم اگانے کی وجہ سے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی معیاد کار میں انہیں پدم شری کے اعزاز سے سرفراز کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined