قومی خبریں

مہاتما گاندھی کے خلاف ویڈیو جاری کرکے کالی چرن نے اپنی باتیں دہرائیں

کالی چرن نے کہا کہ گاندھی جی کے خلاف بولنے پر میرے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئیں، جس پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ گاندھی جی نے ہندوؤں کے لیے کچھ نہ کر تے ہوئے ملک سے غداری کی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے خلاف بیان دینے والے کالی چرن مہاراج نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں اپنے خلاف درج ایف آئی آر پر افسوس نہیں ہے۔

Published: undefined

سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کالی چرن مہاراج نے پنڈت جواہر لال نہرو کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں کالی چرن نے کئی ناموں کو سامنے رکھ کر ان پر تبصرہ کیا ہے، لیکن خاص طور پر گاندھی جی کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔

Published: undefined

ویڈیو میں کالی چرن نے کہا کہ گاندھی جی کے خلاف بولنے پر میرے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئیں، جس پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ گاندھی جی نے ہندوؤں کے لیے کچھ نہ کر تے ہوئے ملک سے غداری کی ہے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے بجائےجواہر لال نہرو کو وزیر اعظم کیوں بنایا گیا، گاندھی جی اس نہرو-گاندھی خاندان کے بانی ہیں، قوم کے بانی نہیں، اس لیے میں انھیں بابائے قوم نہیں مانتا۔

Published: undefined

ویڈیو کے آخر میں کالی چرن نے ناتھو رام گوڈسے کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی نہیں مہاتما ناتھو رام گوڈسے ہے اور اگر سچ بولنے کی سزا موت ہے تو تسلیم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined