قومی خبریں

کبھی جنگ کبھی تعریف: دہلی حکومت کی تعریف کر لیفٹیننٹ گورنر نے کیا حیران، کانگریس کے الزام کو مل رہی مضبوطی!

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنی تقریر میں دہلی حکومت کی تعریف کی اور بتایا کہ بہت سی مشکلات تھیں، لیکن اس کے باوجود دہلی حکومت نے شاندار کام کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال اور وی کے سکسینہ</p></div>

اروند کیجریوال اور وی کے سکسینہ

 

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں جمعہ کے روز لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے دہلی حکومت کی خوب تعریف کی۔ ان کی اس تعریف سے سبھی حیران نظر آ رہے ہیں کیونکہ اکثر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور ایل جی ونے سکسینہ میں 'جنگ والی کیفیت' ہی دیکھنے کو ملتی رہی ہے۔ آج ایل جی نے جب دہلی حکومت کے کام کی تعریف کی تو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال بھی بہت خوش نظر آئے اور میڈیا کے سامنے بتاتے دکھائی دیے کہ انھوں نے دہلی حکومت کی تعریف میں کیا کیا باتیں کہیں۔ ایسے میں کانگریس کے ذریعہ بار بار لگائے جا رہے اس الزام کو مضبوطی ملتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس میں کہا جاتا رہا ہے کہ بی جے پی اور عآپ دونوں ملے ہوئے ہیں۔ کانگریس نے کئی مواقع پر پہلے کہا ہے کہ ایل جی اور کیجریوال کے درمیان نورا کشتی بس ایک دکھاوا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنی تقریر میں دہلی حکومت کی تعریف کی اور بتایا کہ بہت سی مشکلات تھیں، لیکن اس کے باوجود دہلی حکومت نے شاندار کام کیا ہے۔ کیجریوال کے مطابق ایل جی نے بتایا کہ دہلی حکومت نے تعلیم، صحت، بجلی-پانی اور انفراسٹرکچر سمیت ہر شعبے میں دن رات چار گنا ترقی کی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حکومت کو کام کو روکنے کے لیے کئی طرح سے ہراساں کیا جا رہا ہے، اس کے باوجود عآپ حکومت اچھا کام کر رہی ہے۔ ہر شخص کو جمہوریت کا احترام کرنا چاہیے اور منتخب حکومت کو اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔

Published: undefined

دراصل دہلی قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ کی تقریر کے بعد وزیر اعلی اروند کیجریوال میڈیا کے سامنے آئے تھے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ایوان میں اپنے خطاب میں بتایا کہ جب سے عآپ حکومت بنی ہے تب سے دہلی کے ہر علاقے میں دن رات چوگنی ترقی ہو رہی ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں دہلی میں تعلیم، صحت، سڑک، بجلی، پانی، سیاحت اور انفراسٹرکچر سمیت ہر شعبے میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں دہلی حکومت کے اندر کس طرح کی مداخلت کی جا رہی ہے۔ حکومت کو کام کرنے میں کئی طرح سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود تمام مسائل پر قابو پاتے ہوئے اور عوام کو ساتھ لے کر عآپ حکومت اچھا کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہر شخص کو جمہوریت کا احترام کرنا چاہئے۔ اگر دو کروڑ عوام نے حکومت کو منتخب کیا ہے تو اس حکومت کو کام کرنے دیا جائے۔ اگر آپ منتخب حکومت کو کام نہیں کرنے دیتے اور طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں تو یہ درست نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ

  • ,
  • کے. کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے ضمانت کی عرضداشت خارج