قومی خبریں

کے سی آر کی حلف برداری، دوسری بار بنے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ

کے سی آر کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر محمد محمود علی نے بھی حلف لیا لیکن وزرا کونسل کی تشکیل ابھی نہیں دی گئی ہے لہذا کے سی آر کے علاوہ کسی وزیر نے حلف نہیں لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ نے جمعرات کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لے لیا۔ کے سی آر کی یہ لگاتار دوسری مدت کار ہے۔ ان کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر محمد محمود علی نے بھی حلف لیا لیکن وزرا کونسل کی تشکیل ابھی نہیں دی گئی ہے لہذا کے سی آر کے علاوہ کسی وزیر نے حلف نہیں لیا۔

قبل ازیں، کے چندرشیکھرراو نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ ان کے ساتھ محمد محمود علی نے بھی نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ چندرشیکھرراو نے ایک بجکر 25 منٹ پر راج بھون میں منعقدہ ایک سادہ مگر پُر اثر تقریب میں یہ حلف لیا۔ دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے راو کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

Published: undefined

سمجھاجاتا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں میں وہ اپنی کابینہ کے ارکان کے ناموں اورقلمدانوں کا اعلان کریں گے۔حلف برداری کی تقریب میں رکن پارلیمنٹ کویتا،حکمران جماعت ٹی آرایس کے اہم لیڈران ہریش راو، کے ٹی راماراو، ڈی ناگیندر،ٹی سرینواس یادو ، وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی،صدر مجلس اسد الدین اویسی،نومنتخب ارکان اسمبلی کے ساتھ ساتھ ارکان کونسل ، اعلی سرکاری عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

Published: undefined

کے چندرشیکھررا و نے تلگوزبان میں حلف لیاجبکہ محمد محمود علی نے اردو زبان میں حلف لیا ۔حلف لینے کے بعد گورنر سے کے چندرشیکھرراو اور محمد محمود علی نے ملاقات کی۔ گورنر نے ان دونوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر تلنگانہ کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined