قومی خبریں

نقدی معاملے میں جسٹس یشونت ورما کو نہیں ملی راحت، سپریم کورٹ نے عرضی کردی خارج

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران جسٹس ورما کی عرضی پر کئی سوال اٹھائے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے اس معاملے میں صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی کو جو خط بھیجا وہ غیر آئینی نہیں تھا۔

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ/جسٹس یشونت ورما</p></div>

سپریم کورٹ/جسٹس یشونت ورما

 

الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کی عرضی خارج کر دی ہے۔ جسٹس ورما نے ایک جانچ کمیٹی کی رپورٹ اور اس وقت کے سی جے آئی کے ذریعہ انہیں عہدہ سے ہٹانے کی سفارش کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔ جسٹس دیپانکر دتّہ اور جسٹس اے جی مسیح کی بنچ نے معاملے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد 30 جولائی کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، جسے آج سنایا گیا۔

Published: undefined

سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران جسٹس ورما کی عرضی پر کئی سوال اٹھائے۔ بنچ نے کہا کہ اگر آپ کو یہ عمل ہی غیر قانونی لگ رہا تھا تو آپ جانچ میں شامل ہی کیوں ہوئے؟ کیا آپ فوراً چیلنج نہیں دے سکتے تھے؟ آپ کی کارروائی سے لگتا ہے کہ آپ نے امید کی بنیاد پر انتظار کیا۔ عدالت نے آگے یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس کا دفتر صرف ڈاک گھر نہیں ہے۔ ایسے الزام لگنے کے بعد صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو مطلع کرنا سی جے آئی کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے اس معاملے میں صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی کو جو خط بھیجا وہ غیر آئینی نہیں تھا۔

Published: undefined

دراصل مارچ 2025 میں دہلی ہائی کورٹ میں رہتے ہوئے جج یشونت ورما کی سرکاری رہائش پر آگ لگنے کے دوران بڑی تعداد میں نصف جلے ہوئے نوٹ برآمد ہوئے تھے۔ جس کے بعد معاملے کی جانچ کے لیے اس وقت کے سی جے آئی سنجیو کھنہ نے تین ججوں (جسٹس شیل ناگو، جسٹس جی ایس سندھوالیہ اور جسٹس انو شیو رامن) کی اِن ہاؤس کمیٹی تشکیل کی تھی۔

Published: undefined

کمیٹی نے 55 گواہوں کے بیان اور ویڈیو-فوٹو کی شواہد کی بنیاد پر نتیجہ اخذ کیا کہ جسٹس ورما اور ان کے کنبہ کی جانکاری میں برآمد ہوئی نقدی تھی۔ سی جے آئی سنجیو کھنہ نے انہیں عہدہ سے استعفیٰ دینے کی صلاح دی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کو سفارش بھیجی گئی جس کے بعد راجیہ سبھا اور لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ نے مواخذہ نوٹس بھی بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

اس کے بعد جسٹس ورما نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے خط کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے اِن ہاؤس جانچ عمل کے آئینی جواز پر بھی سوال اٹھائے تھے لیکن آج سپریم کورٹ نے ان کی عرضی خارج کرتے ہوئے بڑا جھٹکا دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined