سپریم کورٹ آف انڈیا / آئی اے این ایس
الہٰ باد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر کمار یادو نے 8 دسمبر کو مسلمانوں کے حوالے سے ققبل اعتراض تبصرہ کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے جسٹس کمار کے ذریعہ دیے گئے قابل اعتراض تبصرہ پر مشتمل اخبار میں شائع رپورٹ پر نوٹس لیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ سے اس معاملے میں تفصیلی رپورٹ سونپنے کی ہدایت کی ہے۔
Published: undefined
جسٹس شیکھر کمار یادو نے اتوار (8 دسمبر 2024) کو کہا تھا کہ ہندو مسلمانوں سے یہ امید نہیں کرتے ہیں کہ وہ ان کی تہذیب کو مانیں بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ مسلمان ان کی تہذیب کی توہین نہ کریں۔ وِشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جسٹس کمار نے کہا کہ ’’تعدد ازواج، تین طلاق یا حلالہ کے لیے کوئی بہانہ نہیں ہے اور یہ رواج اب نہیں چلیں گے۔‘‘
Published: undefined
جسٹس شیکھر کمار نے اپنے متنازعہ بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ ’’مجھے یہ بات کہنے میں کوئی جھجک نہیں ہے کہ ملک ہندوستان اکثریتی طبقہ کے مطابق چلے گا۔ یہ قانون ہے۔ میں یہ بات ہائی کورٹ کے جج کے طور پر نہیں بول رہا ہوں۔ آپ اپنے پریوار یا سماج کو ہی لیجیے کہ جو بات زیادہ لوگوں کو منظور ہوتی ہے اسے ہی قبول کیا جاتا ہے۔‘‘ جسٹس کمار نے اپنے بیان میں ’کٹھ ملا‘ لفظ کا بھی استعمال کیا تھا۔ کمار کے مطابق ’یہ جو کٹھ ملا ہیں‘ یہ لفظ صحیح نہیں ہے لیکن کہنے میں مجھے کوئی جھجک نہیں ہے کیونکہ یہ ملک کے لیے بُرے ہیں۔ ملک کے لیے خطرناک ہیں، ملک کے خلاف ہیں۔ عوام کو اکسانے والے لوگ ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ ملک آگے نہ بڑھے۔ ان سے حتی الامکان محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہماری تہذیب میں بچے ’ویدک منتر‘ اور عدم تشدد سیکھتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں۔ لیکن کچھ مختلف تہذیب میں بچے جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے بڑے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اندر سے ہمدردی اور برداشت کرنے کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے۔
Published: undefined
پروگرام میں شریک ہوئے کچھ لوگوں نے جسٹس کمار کے قابل اعتراض تبصروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کر دی۔ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر یہ کہتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے کہ ’’ہندو ہونے کے ناطے وہ اپنے مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ دیگر مذاہب کے تئیں کوئی بغض رکھتے ہیں۔‘‘ جسٹس کمار نے مزید کہا کہ ’’ہم آپ سے شادی کرتے وقت 7 پھیرے لینے کی امید نہیں کرتے ہیں... ہم نہیں چاہتے ہیں کہ آپ گنگا میں ڈُبکی لگائیں لیکن ہم آپ سے یہ امید ضرور رکھتے ہیں کہ آپ ملک کی تہذیب، دیوتاؤں اور عظیم لیڈران کی توہین نہیں کریں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined