قومی خبریں

جسٹس امجد اے. سعید نے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف لیا

چیف جسٹس امجد سعید نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پانچ سال سے زیر التوا کیسز کو نمٹایا جائے، لوگوں کو انصاف دیا جائے گا اور پسماندہ و دبے کچلے طبقہ کو بھی انصاف ملے گا۔

ہماچل پردیش ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
ہماچل پردیش ہائی کورٹ، تصویر آئی اے این ایس 

جسٹس امجد اے سعید نے آج ہماچل ہائی کورٹ کے 27ویں چیف جسٹس کا حلف لے لیا۔ انھیں ہماچل پردیش کے راج بھون میں گورنر نے عہدہ و رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے نئے چیف جسٹس کا استقبال کیا اور ساتھ مل کر ریاست کے لیے کام کرنے کی بات کہی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کولجیم کی سفارش پر جسٹس امجد سعید ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے ہیں۔ جمعرات کی صبح ساڑھے 9 بجے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر نے انھیں حلف دلایا اور اب جسٹس امجد 21 جنوری 2023 تک ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی شکل میں اپنی خدمات دیں گے۔

Published: undefined

21 جنوری 1961 کو پیدا امجد سعید نے سال 1984 میں بامبے یونیورسٹی سے قانون میں گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وہ بامبے ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ سرکاری وکیل بھی رہے۔ 25 مئی کو سابق ہماچل ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد رفیق 62 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہوئے تھے۔ اس کے بعد جسٹس سبینا کو ہائی کورٹ کا کارگزار چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔

Published: undefined

بہرحال، چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جئے رام ٹھاکر نے کہا کہ ہماچل کا نظامِ قانون دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہتر ہے۔ جسٹس امجد سعید نے باضابطہ طور پر چیف جسٹس عہدہ کا حلف لے لیا ہے اور ہم ان کا ہماچل میں استقبال کرتے ہیں۔ ہم ان کے ساتھ مل جل کر ریاست کے لیے کام کریں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس امجد سعید نے کہا کہ ہماچل پردیش بہت خوبصورت ریاست ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ پانچ سال سے زیر التوا کیسز کو نمٹایا جائے۔ لوگوں کو انصاف دیا جائے گا اور پسماندہ و دبے کچلے طبقہ کو بھی انصاف ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined