قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب سے عین قبل بی جے ڈی رکن پارلیمنٹ نے پارٹی سے دیا استعفیٰ، کچھ دیگر لیڈروں نے بھی چھوڑا ساتھ

رکن پارلیمنٹ انوبھو مہانتی کے علاوہ سابق رکن اسمبلی آکاش داس اور سابق رکن اسمبلی پریہ درشی نے بھی پارٹی سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا ہے، پردیہ درشی نے تو بی جے پی کی رکنیت بھی حاصل کر لی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک</p></div>

اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک

 
تصویر نو جیون

اڈیشہ میں برسراقتدار بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کو ہفتہ کے روز اس وقت شدید جھٹکا لگا جب کیندرپاڑا لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ اور مقبول اداکار انوبھو مہانتی نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ صرف انوبھو مہانتی نے ہی نہیں، بلکہ کچھ دیگر اہم لیڈران نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے، جن میں مقبول اداکار اور کورئی اسمبلی سیٹ سے سابق رکن اسمبلی آکاش داس نایک اور بھونیشور سے سابق رکن اسمبلی پریہ درشی مشرا بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریہ درشی مشرا نے تو بی جے پی کی رکنیت بھی حاصل کر لی ہے اور آکاش و انوبھو نے فی الحال واضح نہیں کیا ہے کہ ان کا اگلا قدم کیا ہوگا۔ حالانکہ ایسی خبریں گشت کر رہی ہیں کہ دونوں جلد ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ یعنی بی جے پی نے اڈیشہ میں بی جے ڈی کو شدید چوٹ پہنچائی ہے اور وزیر اعلیٰ نوین پٹنایک کے لیے آگے راستے ہموار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اڈیہ اداکار و سابق رکن پارلیمنٹ سدھانت مہاپاترا اور ارندم رائے پہلے ہی بی جے ڈی سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اب انوبھو مہانتی کا استعفیٰ بی جے ڈی کے لیے ایک بری خبر ہے۔ 2019 میں مہانتی بی جے ڈی کے ٹکٹ پر لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل انوبھو بی جے ڈی کے ٹکٹ پر راجیہ سبھا گئے تھے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ بی جے ڈی نے 2024 لوک سبھا انتخاب کے لیے کیندرپاڑا لوک سبھا سیٹ سے انشومن موہنتی کو میدان میں اتارا ہے۔ انشومن نے کچھ دن قبل کانگریس چھور کر بی جے ڈی کا دامن تھاما تھا۔ انشومن کو بی جے ڈی سے کیندرپاڑا سیٹ کا ٹکٹ ملنے کے بعد سے ہی اندیشے ظاہر کیے جا رہے تھے کہ انوبھو پارٹی چھوڑ دیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined