قومی خبریں

جیو نے اپریل میں ریکارڈ 26.4 لاکھ نئے موبائل صارفین جوڑے

ووڈافوب-آئیڈیا کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے، جس نے اسی مدت کے دوران 6.5 لاکھ سے زیادہ صارفین کو کھو دیا، جس سے اس کے کسٹمر 20.47 کروڑ رہ گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

صنعت کار مکیش امبانی کی ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنی ریلائنس جیو نے ایک بار پھر ٹیلی کام سیکٹر میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے اس سال اپریل میں 26 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے موبائل صارفین کا اضافہ کیا، جس سے اس کے مجموعی صارفین کی تعداد 47.24 کروڑ تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

جمعرات کو ٹیلی کام ریگولیٹر ٹرائی کی طرف سے جاری کردہ اپریل 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق جیو نے اس مہینے 26 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے موبائل صارفین کو شامل کیا، جس سے اس کے مجموعی کسٹمرز کی تعداد 47.24 کروڑ تک پہنچ گئی۔ جیو ہندوستان کا سب سے بڑا موبائل سروس فراہم کنندہ ہے، جس کا کل مارکیٹ شیئر 40.76 فیصد ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف ایئرٹیل نے اپریل میں صرف 1.7 لاکھ صارفین کو شامل کیا اور اب اس کے مجموعی صارفین 39 کروڑ ہیں۔ ووڈافوب-آئیڈیا کو سب سے بڑا دھچکا لگا ہے، جس نے اسی مدت کے دوران 6.5 لاکھ سے زیادہ صارفین کو کھو دیا، جس سے اس کے کسٹمر 20.47 کروڑ رہ گئے ہیں۔

Published: undefined

پورے ملک میں موبائل کنکشن کی کل تعداد اب 115.89 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ خطہ وار تجزیہ میں، گجرات، بہار اور دہلی کے حلقوں نے سب سے زیادہ صارفین کو شامل کیا ہے جبکہ ممبئی اور کولکتہ جیسے میٹرو میں صارفین کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔

Published: undefined

جیو نے فکسڈ براڈ بینڈ سیگمنٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اپریل میں جیو نے 9.10 لاکھ نئے براڈ بینڈ صارفین کو شامل کیا (جس میں وائر لائن اور فکسڈ وائرلیس رسائی شامل ہے)، جو ایئرٹیل کے 2.30 لاکھ صارفین سے تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined