قومی خبریں

جھارکھنڈ میں خواتین کو ملازمتوں میں 33 فیصد ریزرویشن کا اعلان

جھارکھنڈ کے گورنر نے اسمبلی اجلاس میں خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں 33 فیصد ریزرویشن دینے اور مقامی باشندوں کے لیے مکمل ریزرویشن سمیت دیگر اہم اقدامات کا اعلان کیا

<div class="paragraphs"><p>جھارکھنڈ گورنر / آئی اے این ایس</p></div>

جھارکھنڈ گورنر / آئی اے این ایس

 

رانچی: جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش کمار گنگوار نے بدھ کے روز چھٹی اسمبلی کے پہلے خصوصی اجلاس میں کئی اہم اعلانات کیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ گورنر نے قبائلی اور مقامی باشندوں کو تیسری اور چوتھی درجے کی سرکاری ملازمتوں میں مکمل ریزرویشن دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Published: undefined

گورنر نے ریاست کے 1.36 لاکھ کروڑ روپے کی بقایا رقم مرکزی حکومت اور اس کی کمپنیوں سے وصول کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔ مزید برآں، جھارکھنڈ کی قبائلی زبانوں کو آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے، کسانوں کو بغیر سود قرض فراہم کرنے، بچوں کو ’کے جی سے پی جی‘ تک مفت تعلیم دینے اور ’سرنا قبائلی مذہبی کوڈ‘ کے نفاذ جیسے اقدامات کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Published: undefined

گورنر نے کہا کہ ان کی حکومت شفاف اور مستحکم ترقی کے لیے بغیر کسی تعصب کے کام کرے گی اور عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اعلان کیا کہ جھارکھنڈ حکومت سہارا انڈیا سے متاثرہ سرمایہ کاروں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی، چاہے معاملہ عدالت میں ہو یا پارلیمنٹ میں۔

Published: undefined

گورنر نے مزید اعلان کیا کہ زرعی شعبے میں حکومت کسانوں کو صفر فیصد سود پر قرض دے گی اور منریگا مزدوروں کو کم از کم 350 روپے یومیہ اجرت دلانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ ریاست میں پانی کے مناسب استعمال کے لیے 10000 کروڑ روپے کی اسکیموں کا آغاز کیا جائے گا۔

تعلیمی میدان میں جھارکھنڈ میں 500 سی ایم اسکول آف ایکسیلنس اور 4500 پنچایت سطحی ماڈل اسکول قائم کیے جائیں گے۔ ہر بلاک میں ڈگری کالج اور سب ڈویژن سطح پر پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کھولنے کا بھی منصوبہ پیش کیا گیا ہے۔ بابا صاحب امبیڈکر لائبریری کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined