قومی خبریں

نتیش کیلئے بڑا جھٹکا: جھارکھنڈ جے ڈی یو کے صدر جلیشور مہتو کانگریس میں شامل

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد راہل گاندھی نے ان کا استقبال کیا اور کہا ’’جلیشور مہتو کے کانگریس میں شامل ہونے کی وجہ سے کانگریس مضبوت ہوگی۔‘‘

تصویر / <a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a>
تصویر / @INCIndia 
تصویر: مہتو کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان کا استقبال کیا (<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a>)

بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر نتیش کمار کو لوک سبھا انتخابات سے قبل زبردست جھٹکا لگا ہے۔ ہفتہ (29 دسمبر) کے روز ان کی پارٹی کے جھارکھنڈ سے ریاستی صدر اور سابق کابینہ وزیر جلیشور مہتو نے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد راہل گاندھی نے ان کا استقبال کیا اور کہا کہ جلیشور مہتو کے کانگریس میں شامل ہونے کی وجہ سے کانگریس مضبوت ہوگی۔

Published: 29 Dec 2018, 6:09 PM IST

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جلیشور مہتو کو کانگریس کا حصہ بنانے میں اصل محنت نرمل سنگھ نے کی تھی۔ مہتو سال 2000 سے 2009 تک دھنباد ضلع کی باگھ مارا اسمبلی سیٹ سے جے ڈی یو کے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ انہیں ریاست بھر کے بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کرنے اور صاف ستھری شبیہ کے لئے جانا جاتا ہے۔ سیاستی ماہرین کے مطابق مہتو صوبے کے ان لوگوں میں سے ہیں جو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بے حد خاص تصور کئے جاتے تھے۔

ہفتہ کے روز نئی دہلی میں مہتو کا کانگریس میں پارٹی صدر راہل گاندھی نے استقبال کیا۔ کانگریس میں شامل ہنے کے بعد جلیشور نے کہا کہ بی جے پی کی سرپرستی میں باگھ مارا میں مافیا راج قائم ہو گیا ہے، جس کے خاتمے کے لئے وہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جلیشور مہتو نے باگھمارا سے موجودہ بی جے پی رکن اسمبلی ڈھولو مہتو کے خلاف زبردست تحریک چھیڑ رکھی ہے اور وہ لگاتار ان پر نشانہ لگا رہے تھے۔

Published: 29 Dec 2018, 6:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Dec 2018, 6:09 PM IST