قومی خبریں

جھارکھنڈ: سافٹ ویئر انجینئر سے اجتماعی عصمت دری، سیر پر گئی خاتون کے ساتھ 10 لوگوں نے کی حیوانیت، حالت سنگین

متاثرہ لڑکی ایک دوست کے ساتھ اسکوٹی پر چائباسہ علاقہ میں گھومنے گئی تھی، اسی دوران کئی لوگوں نے دونوں کو گھیر لیا، لڑکے کو مار پیٹ کر وہاں سے بھگا دیا اور لڑکی کو دور جھاڑیوں میں لے گئے۔

عصمت دری، علامتی تصویر آئی اے این ایس
عصمت دری، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

جھارکھنڈ کے چائباسہ میں ایک مشہور کمپنی کی سافٹ ویئر خاتون انجینئر سے 10 لوگوں نے اجتماعی عصمت دری کا شرمناک واقعہ انجام دیا ہے۔ اسے سنگین حالت میں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واردات جمعہ کی دیر شام کی بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی ایک لڑکے (دوست) کے ساتھ اسکوٹی پر چائباسہ کے مفصل تھانہ حلقہ واقع ٹیکراتاہو میں ایئروڈرام علاقہ میں سیر و سیاحت کے لیے گئی تھی۔ اسی دوران آٹھ دس لوگوں نے دونوں کو گھیر لیا۔ لڑکی کے دوست کو مار پیٹ کر وہاں سے بھگا دیا گیا اور لڑکی کو وہاں سے دور جھاڑیوں کی طرف لے جا کر اجتماعی عصمت دری کا واقعہ انجام دیا۔ مخالفت کرنے پر انھوں نے لڑکی کے ساتھ بھی مار پیٹ کی۔ انھوں نے متاثرہ سافٹ ویئر انجینئر کا پرس اور موبائل بھی چھین لیا۔

Published: undefined

متاثرہ لڑکی جھینک پانی تھانہ کے ایک گاؤں کی رہنے والی ہے اور ان دنوں ورک فروم ہوم کر رہی ہے۔ جمعہ کو کام ختم کرنے کے بعد وہ گھومنے کے لیے نکلی تھی۔ واردات کے بعد وہ کسی طرح بدحواسی کی حال میں گھر لوٹی۔ اس نے گھر والوں کو پورے واقعہ کی جانکاری دی۔ اس کے بعد اہل خانہ نے پولیس کو اس واقعہ سے مطلع کیا۔

Published: undefined

چائباسہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آشوتوش شیکھر نے بتایا کہ فی الحال نامعلوم جرائم پیشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ شبہ کی بنیاد پر کچھ نوجوانوں کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ یہ سبھی نوجوان آس پاس کے گاؤں کے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined