قومی خبریں

جھارکھنڈ: جامتاڑہ میں ہاوڑہ-نئی دہلی سپر فاسٹ ٹرین میں لگی آگ، مسافروں نے چلتی ٹرین سے کود کر بچائی جان

کوچ میں آگ لگنے کے بعد لوکو پائلٹ نے ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو فوری طور پر روک دیا اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد تقریباً 45 منٹ تک ٹرین کھڑی رہی۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

ہاوڑہ-نئی دہلی ریلوے روٹ پر پیر (22 ستمبر) کو ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ جب ٹاٹا 18184 سپر فاسٹ ٹرین کے ایک کوچ میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ جامتاڑہ ضلع کے کالاجھریا ریلوے ٹریک کے پاس پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کوچ سے اچانک دھواں اور آگ کی لپٹیں نکلنے لگیں، جس کے بعد مسافروں کے دوران افراتفری مچ گئی۔ بدحواسی کے عالم میں لوگ چلتی ٹرین سے باہر کودنے لگے۔ حالانکہ کسی بھی مسافر کو سنگین چوٹیں نہیں آئی ہیں اور جان و مال کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Published: undefined

لوکو پائلٹ نے مستعدی اور ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کو فوری طور پر روک دیا اور مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ آتشزدگی کے واقعہ کے بعد تقریباً 45 منٹ تک ٹرین کھڑی رہی، اس دوران ریلوے کے عملے نے آگ بجھانے والے آلات سے آگ پر قابو پا لیا۔ اس کے بعد حالات معمول پر آنے پر ٹرین کو روانہ کر دیا گیا۔

Published: undefined

جائے وقوعہ پر موجود ریلوے افسران کے مطابق کوچ کے انڈر-گیئر سے آگ کی چنگاری اٹھنے کے سبب آگ لگنے کا یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ جامتاڑہ پہنچنے کے بعد ٹرین کی مکمل طور سے جانچ کی گئی۔ ریلوے افسران نے بتایا کہ واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہے اور مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر مزید احتیاط برتی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined