قومی خبریں

جھارکھنڈ کے بوکارو میں تصادم، سلامتی دستوں نے 8 نکسلیوں کو مار گرایا

مارے گئے نکسلیوں میں ایک کروڑ روپے کا انعامی وویک دستے بھی شامل ہے۔ جائے وقوع سے ایک انساس رائفل اور ایک سیلف لوڈنگ رائفل برآمد کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

فائل، تصویر سوشل میڈیا

 

جھارکھنڈ کے بوکارو ضلع کے لُگو پہاڑ کے دامن میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ٹیم کے ساتھ نکسلیوں کا زبردست تصادم چل رہا ہے۔ اس تصادم میں اب تک 8 نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ سلامتی دستوں کی ٹیم کی قیادت کوئلہ علاقے کے ڈی آئی جی سریندر کمار جھا، ایس پی منوج سورگیاری سمیت دیگر افسران کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق مارے گئے نکسلیوں میں ایک کروڑ روپے کا انعامی وویک دستے بھی شامل ہے۔ جائے وقوع سے ایک انساس رائفل اور ایک سیلف لوڈنگ رائفل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاری ہے اور رک رک گولی باری ہو رہی ہے۔ بوکارو کے للپنیا تھانہ حلقہ کے منڈا ٹولی و سوسو کے نزدیک یہ تصادم پیر کی صبح شروع ہوا۔ سرچ آپریشن کے ساتھ ساتھ مارے گئے نکسلیوں کی شناخت بھی کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

افسروں نے بتایا کہ 209 کمانڈو بٹالین فار ریزولیوٹ ایکشن (کوبرا) کے جوانوں نے مہم شروع کی جس میں دو نکسلی مارے گئے اور دو انساس رائفل، ایک سیلف لوڈنگ رائفل (ایس ایل آر) اور ایک پستول ضبط کی گئی۔ افسروں کے مطابق تصادم میں کسی بھی پولیس اہلکار یا جوان کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ کوبرا سی آر پی ایف کی خاص یونٹ ہے جو جنگلی جنگ سے متعلق حکمت عملی میں مہارت کے لیے جانی جاتی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ 22 جنوری کو بھی بوکارو میں پولیس اور ماؤوادیوں کے درمیان مڈبھیڑ ہوئی تھی جس میں دو نکسلی مارے گئے تھے۔ مارے گئے نکسلیوں کی شناخت منوج باسکی اور گرفتار 15 لاکھ کے انعامی نکسلی کی اہلیہ شانتی دیوی کے طور پر ہوئی تھی۔ دراصل 20 جنوری کو 15 لاکھ کے انعامی نکسلی کو پولیس نے چندر پورہ سے گرفتار کیا تھا۔ اسی سے حاصل انپٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined