قومی خبریں

جے ڈی یو کے للن سنگھ کا امت شاہ پر طنز، ’اتنا گھبرانا ٹھیک نہیں!‘

جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ نے شاہ پر پلٹ وار کرتے ہوئے ان پر غلط بیانی کا الزام عائد کیا، انہوں نے وزیر داخلہ نو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اتنا گھبرانا ٹھیک نہیں ہے!

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

پٹنہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو بہار آئے اور لکھی سرائے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین پر سیاسی حملہ بولا۔ اس کے بعد جے ڈی یو کے قومی صدر للن سنگھ نے بھی شاہ پر پلٹ وار کرتے ہوئے ان پر غلط بیانی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے وزیر داخلہ نو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ اتنا گھبرانا ٹھیک نہیں ہے!

Published: undefined

للن سنگھ نے ٹوئٹ کر کے امت شاہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ثابت کیجئے کہ منگیر میں انجینئرنگ اور میڈیکل کالج کھلوانے میں مرکزی حکومت ایک ایک روپیہ بھی لگا ہے۔ انہوں نے دعوے کے ساتھ کہا کہ منگیر انجینئرنگ اور میڈیکل نتیش کمار حکومت کے منصوبہ کا ثمر ہے اور اس میں صد فیصد ریاستی حکومت کی رقم لگی ہے۔ اس میں مرکزی حکومت کا ایک روپیہ بھی نہیں لگا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہاں تکت کہا کہ نتیش کمار کی حکومت کی حصولیابی بھی نریندر مودی کے نام کرنے کی جراْت کوئی جھوٹا شخص ہی کر سکتا ہے۔ جے ڈی یو نے کہا کہ اگر جراْت ہے تو بتائیے کہ ’ہر گھر نل کا جل’ اسکیم میں مرکزی حکومت کا کتنا روپیہ لگا ہے؟ اس اسکیم کے لیے مرکزی حکومت کی تجویز کو نتیش حکومت نے ٹھکرا دیا تھا اور ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔ اپنی رقم سے ریاستی حکومت نے 2015 میں سات نشچے یوجنا (ساتھ عزائم منصوبہ) کے تحت اسے بہار میں کرایا۔ نگیر سے بیگوسرائے کو جوڑنے والا پل نریندر مودی حکومت کی نہیں بلکہ اٹل بہاری واجئی کا تحفہ ہے۔

Published: undefined

للن سنگھ نے امت شاہ سے پوچھا کہ آج آپ اتنے گھبرائے ہوئے کیوں تھے کہ لگاتار آپ کے منہ سے لکھی سرائے کی جگہ منگیر نکل رہا تھا؟ مانا کہ آپ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنے حشر کا اندازہ ہے لیکن اتنا گھبرانا ملک کے وزیر داخلہ کی صحت کے لئے اچھا نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined