قومی خبریں

جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر پی ایم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت، راہل نے کہا- ان کے اقدار کی حفاظت ضروری

ملک آج آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش منا رہا ہے، اس موقع پر وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ملک آج یعنی کہ 14 نومبر کو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Published: undefined

پنڈت نہرو کی آج 131 ویں یوم پیدائش ہے۔ پہلے وزیراعظم بچوں میں چچا نہرو کے طورپر مقبول تھے اور ان کی یوم پیدائش کو بچوں کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔

Published: undefined

وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے پنڈت نہرو کی یوم پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ’’ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی یوم پیدائش پر میری طرف سے خراج عقیدت۔‘‘

Published: undefined

اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’’آج ہندوستان اپنے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یوم پیدائش منا رہا ہے۔ ایک عظیم دور اندیش، جنہوں نے ہمارے ملک کی بنیاد رواداری، مساوات اور جدید نظریہ سے رکھی تھی۔ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ ان اقدار کو محفوظ رکھیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو