سڑک حادثہ / یو این آئی
اتر پردیش کے جونپور میں آج صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں مہاکمبھ جانے والی ایک ڈبل ڈیکر بس ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری بس نے چاول سے لدے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
یہ حادثہ جونپور کے بدلاپور تھانہ علاقے کے سروکھن پور میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا، زخمیوں کی چیخ و پکار سن کر آس پاس کے لوگ مدد کے لیے پہنچے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ بس دہلی کے قرول باغ سے آ رہی تھی اور اس میں سوار عقیدت مند 15 فروری کو دہلی سے روانہ ہوئے تھے، جنہیں 21 فروری کو واپس جانا تھا۔ وہ سب مہاکمبھ میں مقدس اشنان کے لیے جا رہے تھے، لیکن راستے میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئے۔
Published: undefined
بس میں سوار مسافروں نے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ سو رہے تھے کہ اچانک ایک زوردار جھٹکا لگا اور وہ آگے کی طرف گر پڑے۔ بس میں تقریباً 54 مسافر سوار تھے جبکہ ڈرائیور کے ساتھ 3 سے 4 دیگر افراد بھی تھے۔ حادثے میں بس ڈرائیور کی بہن بھی جان کی بازی ہار گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ دنیش چند دیگر اعلیٰ پولیس افسران کے ساتھ اسپتال پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کی۔ ڈی ایم نے کہا کہ جیسے ہی اطلاع ملی، پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ تمام زخمیوں کا مکمل علاج کرایا جا رہا ہے اور ان کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined