قومی خبریں

بی ایس ایف نے جموں و کشمیر میں اسلحہ لے جا رہے پاکستانی ڈرون کو کیا تباہ

ہفتہ کے روز بی ایس ایف نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں اسلحہ سے لیس ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر پنیسر چوکی کے قریب یہ پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں اسلحہ سے لیس ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔ پولس ذرائع نے اس سلسلے میں بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً 5.10 بجے بی ایس ایف کے جوانوں نے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر پنیسر چوکی پر ایک پاکستانی ڈرون دیکھا تھا۔

Published: 20 Jun 2020, 4:11 PM IST

مارے گئے ڈرون کی جانچ کرنے پر ایک امریکہ میں بنی ایس-4 رائفل، دو میگزین، 60 راؤنڈ گولہ بارود اور سات گرینیڈ پائے گئے۔ پولس نے کہا کہ "اسلحوں کی یہ کھیپ کسی 'علی بابا' کے لیے تھی کیونکہ پے لوڈ میں یہی نام تھا۔" بلیڈ سے بلیڈ تک اس ڈرون کی چوڑائی 8 فیٹ تھی۔ پولس کا کہنا ہے کہ "ایسا لگتا ہے کہ ہماری پنیسر سرحدی چوکی کے سامنے کی پاکستانی چوکی اس ڈرون کو کنٹرول کر رہی تھی۔"

Published: 20 Jun 2020, 4:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jun 2020, 4:11 PM IST