قومی خبریں

جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس کے زیر اہتمام سرمائی کیمپ اختتام پذیر

شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے سرمائی کیمپ میں مختلف عمر کے زمروں کے کم وبیش 120 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پہلگام: وادی کشمیر کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے سرمائی کیمپ میں مختلف عمر کے زمروں کے کم وبیش 120 کھلاڑیوں جن میں لڑکیاں بھی شامل تھیں، نے حصہ لیا۔

Published: undefined

جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس نے 'ڈرگس آوٹ، سپورٹس ان مہم' پروگرام کے تحت پہلگام میں چار روزہ سرامئی کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔ اس چار روزہ سرمائی کیمپ، جس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو ہفتہ کے روز گندن اسٹیڈیم سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا تھا، منگل کے روز اختتام پذیر ہوا۔

جے کے اے یو ایم اے کی طرف سے شروع کئے گئے مارشل آرٹس کے ذریعے صحت مند زندگی کو فروغ دینے کی مہم کی ستائش کرتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک کے مشیر کے وجے کمار نے کہا کہ نوجوانوں کی انرجی کو مثبت سمت دینے کے لئے سپورٹس کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

تصویر یو این آئی

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کیمپنگ کلچر سے آشنا نہیں کیا گیا ہے اور ایسے پروگراموں کی وساطت سے نوجوانوں کو دوسرے حصوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ملنے جلنے کا موقعہ فراہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر اکیڈمی آف یونیفائڈ مارشل آرٹس کو سپورٹس سرگرمیاں بشمول نیشنل ٹونامنٹس منعقد کرانے میں ہر ممکن مدد فراہم کیا جائے گا۔

سرمائی کیمپ کے مہتممین نے کہا کہ اس کیمپ کا اہتمام سال 2019 کے دوران ہونے والے بین الاقوامی، قومی، ریاستی اور ضلع سطح پر ہونے والے سپورٹس پرگراموں کے لئے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کےلئے کیا گیا۔ اس موقعہ پر جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر نسیم جاوید چودھری نے بھی اکیڈمی کی کاوشوں کی ستائش کی۔ قابل ذکر ہے کہ سال گذشتہ کے ماہ فروری میں اکیڈمی کی طرف سے منعقدہ سرمائی کیمپ میں قریب دو سو کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined