قومی خبریں

جموں: بین الاقوامی سرحد پر فضا میں اڑنے والی چیز پر بی ایس ایف کی فائرنگ

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے پیر کی صبح قریب ساڑھے پانچ بجے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فضا میں چمکتی ہوئی سرخ و زرد روشنی دیکھی جس پر انہوں نے گولیاں چلائیں۔

علامتی، تصویر یو این آئی
علامتی، تصویر یو این آئی 

جموں: جموں ضلع کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے فضا میں اڑنے والی کسی چیز پر گولیاں چلائیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے پیر کی صبح قریب ساڑھے پانچ بجے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فضا میں چمکتی ہوئی سرخ و زرد روشنی دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس اہلکاروں نے اس روشنی کی طرف گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلی گئی۔

Published: undefined

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ جموں ایئر اسٹیشن پر 27 جون کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد علاقے میں ڈرونز کی سرگرمیوں میں اضافہ درج ہو رہا ہے اور لگ بھگ آئے روز مشتبہ ڈرونز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ یونین ٹریٹری میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے ان خطرات کے پیش نظر حکومت نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر 'اینٹی ڈرون' سسٹم نصب کرنے کا کام شروع کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined