قومی خبریں

کشمیر: میلہ کھیر بھوانی میں ہزاروں مہاجر کشمیری پنڈتوں کی شرکت

میلہ کھیر بھوانی کے اس تہوار کی سب سے خاص بات یہ بھی ہے کہ اس تہوار کے دوران کشمیر کے آپسی بھائے چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور کشمیریت کی زندہ مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

تولہ مولہ (گاندربل): وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقہ میں واقع مشہور ماتا کھیر بھوانی مندر میں سالانہ 'میلہ کھیر بھوانی' پیر کے روز انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس میلے کی کشش اور عقیدت ایک بار پھر ہزاروں کشمیری پنڈتوں کو وادی میں کھینچ لائی۔

Published: undefined

تولہ مولہ میں واقع کھیربھوانی کشمیری پنڈتوں کی ایک مقدس جگہ ہے جہاں پر رگنیا دیوی جو ان کی ایک مقدس دیوی ہیں، کا مندر ہے۔ کشمیری پنڈتوں کے مطابق رگنیا دیوی صرف کشمیر میں پوجی جاتی ہیں۔ اس مندر میں کشمیری پنڈت 'میلہ کھیر بھوانی' کے نام سے مشہور تہوار ہر سال مناتے ہیں۔ میلہ کھیر بھوانی کو کشمیری پنڈتوں کا سب سے بڑا اور اہم تہوار مانا جاتا ہے۔

Published: undefined

اس تہوار کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ اب گزشتہ دو دہائیوں سے اُن کشمیری پنڈتوں کو اپنے مقامی کشمیری مسلمان اور پنڈت بھائیوں سے ملنے کا موقع بھی فراہم کررہا ہے، جو انیس سو نوے کی دہائی میں نامساعد حالات کی وجہ سے وادی میں اپنا گھر بارچھوڑ کر ہجرت کرگئے تھے۔

Published: undefined

اس تہوار کے موقع پر آج ایک بار پھر جب کشمیری مسلمانوں نے اپنے پنڈت بھائیوں اور پنڈتوں نے اپنی برادری کے دوسرے افراد کے ساتھ برسوں بعد ملاقات کی، تو یہاں انتہائی رقعت آمیز مناظردیکھنے کو ملے اور اکثر و بیشتر کو اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

Published: undefined

انتظامیہ نے اس بار میلے میں شرکت کے خواہشمند عقیدتمندوں کے لئے سرمائی دارالحکومت جموں اور قومی راجدھانی نئی دہلی سے تولہ مولہ تک ٹرانسپورٹ کے مناسب انتظامات کیے تھے۔ اس کے علاوہ مندر کے اندر اور باہر بھی عقیدتمندوں کے لئے معقول انتظامات کیے گئے تھے۔ چیتنا رینہ نامی ایک مہاجر پنڈت خاتون نے بتایا 'میں پہلی بار کھیر بھوانی کی درشن پر آئی ہوں۔ اتنے سارے لوگ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میں دعا کرتی ہوں کہ بھگوان سبھی کی دعائیں پوری کریں'۔

Published: undefined

سریندر کول نامی ایک کشمیری پنڈت نے کہا کہ یہ میلہ تین دہائی قبل ایک دوسرے سے جدا ہونے والے پنڈتوں کو ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا 'کشمیری پنڈت سماج ہزاروں سالوں سے رگنیا دیوی کی پوجا کرتا آیا ہے۔ آج کشمیر اور ملک کے دوسرے حصوں میں رہنے والے ہزاروں پنڈت یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔ یہ میلہ ہمیں ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کرتا ہے'۔

Published: undefined

ایک اور مہاجر پنڈت خاتون نے کہا: 'میں گذشتہ چار برسوں سے مسلسل یہاں آرہی ہوں۔ یہاں کے لوگ انتہائی ملنسار ہیں۔ میں یہاں اس میلے پر آئند بھی آتی رہوں گی۔ ہر ایک سماج میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں اور برے لوگ بھی ہوتے ہیں'۔

Published: undefined

میلہ کھیر بھوانی کے منتظمین کے مطابق ہزاروں کشمیری پنڈتوں نے اس پوتر مندر میں رات بھر جاری رہنے والی پوجاپاٹ اور ہون کی خصوصی محفلوں میں شرکت کی۔ میلہ کھیر بھوانی کے اس تہوار کی سب سے خاص بات یہ بھی ہے کہ اس تہوار کے دوران کشمیر کے آپسی بھائے چارے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور کشمیریت کی زندہ مثالیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ تہوار کے دوران نہ صرف کشمیری مسلمان اپنے پنڈت بھائیوں کو ضرورت کی ہر ایک چیز مہیا کرتے ہیں بلکہ انہیں اپنے گھروں میں دعوت پر بلاتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined