قومی خبریں

جموں و کشمیر: عیدالضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد!

جموں و کشمیر انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے، بیل، اونٹ، بچھڑوں اور دیگر جانوروں کے ذبح پر پابندی عائد کر دی ہے

سرینگر: عید الاضحیٰ کے موقع پر زندہ بھیڑ کا وزن کرتے خریدار / فائل تصویر یو این آئی
سرینگر: عید الاضحیٰ کے موقع پر زندہ بھیڑ کا وزن کرتے خریدار / فائل تصویر یو این آئی 

سری نگر: جموں و کشمیر انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گائے، بیل، اونٹ، بچھڑوں اور دیگر جانوروں کے ذبح پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ نے اس ضمن میں جموں و کشمیر کے دونوں صوبوں کے صوبائی کمشنروں اور پولیس کے انسپکٹر جنرل کے نام ایک مکتوب جاری کیا ہے۔

Published: undefined

مکتوب میں انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا کی طرف سے 25 جون کو ارسال کر دہ ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے: 'جموں و کشمیر میں بکرا عید، جو 21 سے 23 جولائی تک منائی جائے گی، کے دوران ممکنہ طور پر بڑی تعداد میں قربانی کے جانور ذبح کئے جائیں گے اور انیمل ویلفئر بورڈ آف انڈیا نے جانوروں کے تحفظ کے پیش نظر انیمل ویلفیئر قوانین بشمول جانوروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے اور ذبح کرنے کے قوانین، پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی ہے'۔

Published: undefined

مکتوب میں کہا گیا ہے: 'متذکرہ بالا صورتحال کے پیش نظر مجھے ہدایت دی گئی ہے کہ میں آپ سے انیمل ویلفیئر قوانین کی پاسداری اور جانوروں کے غیر قانونی ذبح کرنے کی روک تھام کو یقینی بنانے نیز انیمل ویلفئر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی درخواست کروں'۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined