قومی خبریں

جموں و کشمیر: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 90 افراد پولیس حراست میں

ایس ایس پی کٹھوعہ نے بتایا کہ جب دریائے راوی کا پانی نیچے آجاتا ہے تو لوگ اس کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہاں تعینات سیکورٹی اہلکار ان کو پکڑ کر اسکریننگ کے بعد قرنطینہ مراکز میں ڈال دیتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جموں: جموں کشمیر پولیس نے لکھن پور سرحد پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش 90 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: کہ 'لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ متبادل روٹس کا استعمال کرتے ہیں جب دریائے راوی کا پانی نیچے آجاتا ہے تو لوگ اس کو پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکار ان کو پکڑ کر اسکریننگ کے بعد قرنطینہ مراکز میں ڈالتے ہیں، اسی سلسلے میں ہم نے 90 لوگوں کو جو الگ الگ ٹولیوں میں آئے تھے پکڑ لیا ہے'۔

Published: 26 Apr 2020, 1:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ جب ہم ان لوگوں کو پکڑ کر قرنطینہ مراکز لے جارہے تھے تو معلوم ہوا کہ یہ لوگ دو دنوں کے بھوکے ہیں۔ موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ یہ لوگ مقامی انتظامیہ سے مدد طلب کیے بغیر ہی گھر واپس جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر شیلندر کمار مشرا نے کہا کہ ایک ٹرک ڈرائیور کے خلاف بھی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Published: 26 Apr 2020, 1:40 PM IST

انہوں نے کہا کہ 'ایک ٹرک ڈرائیور کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے اس ٹرک ڈرائیور نے اپنے ٹرک میں چار پانچ لوگوں کے ایک جھنڈ کو بٹھایا ہوا تھا جو مجسٹریل حکمنامے کی خلاف ورزی اور ایک غیر ذمہ دارانہ حرکت تھی جس سے سماجی دوری کو قائم نہیں کیا جا رہا تھا، یہ لوگ اس علاقے سے آرہے تھے جہاں کورونا وائرس کے مثبت کیسز درج ہوئے ہیں'۔

Published: 26 Apr 2020, 1:40 PM IST

پنجاب حکومت کے ساتھ اس سلسلے میں رابطہ رکھنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں موصوف ایس ایس پی نے کہا کہ 'ہم پنجاب حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں یہاں سے بھی وہ مزدور وہاں جا رہے ہیں جو یہاں پھنسے ہوئے ہیں، ہم نے پچھلے آٹھ دس دنوں میں وہاں سے آنے والے قریب چار سو لوگوں، جو غیر قانونی طریقے سے سفر کر رہے تھے پکڑ کر قرنطینہ مراکز میں ڈال دیا ہے'۔

Published: 26 Apr 2020, 1:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Apr 2020, 1:40 PM IST