قومی خبریں

کشمیر: دو روزہ ہڑتال اور پابندیوں کے بعد بیشتر حصوں میں معمولات زندگی بحال

جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں اور گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر کے نوہٹہ کو چھوڑ کر وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں اتوار کو معمولات زندگی دو روز بعد بحال ہوگئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں اور گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر کے نوہٹہ کو چھوڑ کر وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں اتوار کو معمولات زندگی دو روز بعد بحال ہوگئے۔

Published: undefined

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ڈاڈسرہ ترال میں انصار غزوۃ الہند نامی جنگجو تنظیم کے بانی اور چیف کمانڈر ذاکر رشید بٹ عرف ذکر موسیٰ کی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاکت کے خلاف وادی کشمیر میں جمعہ کی صبح کئی علاقوں کرفیو نافذ کیا گیا تھا جبکہ باقی علاقوں میں مکمل ہڑتال شروع ہوئی تھی۔

Published: undefined

تصویر سوشل میڈیا

اتوار کی صبح شمالی اور وسطی کشمیر میں دکانیں اور تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔ بارہمولہ اور صوبہ جموں کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بحال ہوئیں۔ شمالی اور وسطی کشمیر میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات ہفتہ کو دوپہر کے وقت بحال کی گئی تھیں۔

Published: undefined

گرمائی دارالحکومت سری نگر کے پائین شہر میں نافذ کردہ کرفیو اتوار کی صبح ہٹالیا گیا۔ تاہم نوہٹہ میں احتجاجی مظاہروں کے بعد پھر سے پابندیاں عائد کی گئیں۔ نوہٹہ کا دورہ کرنے والے یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے بتایا 'نوہٹہ چوک سے پابندیاں اتوار کی صبح ہٹائی گئی تھیں لیکن احتجاج کے بعد پھر سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں'۔

Published: undefined

نامہ نگار نے بتایا کہ نوہٹہ میں اتوار کو مسلسل تیسرے دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ نوہٹہ کے برعکس سری نگر کے دیگر تمام علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ سول لائنز میں ہر اتوار کو لگنے والا مشہور سنڈے مارکیٹ کھل گیا اور ہزاروں کی تعداد میں گاہکوں نے اس مارکیٹ کا رخ کرکے خریداری کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو