قومی خبریں

جموں و کشمیر: اکھنور سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام، ایک ملی ٹنٹ ہلاک

فوج نے جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی صبح در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک ملی ٹنٹ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

جموں: فوج نے جموں کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ہفتے کی صبح در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر ایک ملی ٹنٹ کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا، ’’اکھنور کے کھور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے پوسٹ میں کہا، ’’جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب کو 4 دہشت گردوں کو نگرانی آلات کی مدد مشکوک حالت میں نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔‘‘ پوسٹ میں کہا گیا کہ مشتبہ نقل و حرکت پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’’دہشت گردوں کو سرحد کے قریب ایک لاش کو واپس گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔‘‘

Published: undefined

وہیں، جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی بفلیاز کے جنگل علاقے جہاں جمعرات کی سہ پہر ملی ٹنٹوں کے دو فوجی گاڑیوں پر حملہ میں 4 فوجی جوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے تھے، میں ہفتے کو تیسرے روز بھی وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری رہا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی تلاش کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہاں چھپے ملی ٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لئے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سنیفر کتوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محاصرے کو سنگین تر کرنے کے لئے فوج کی اضافی کمک کو طلب کیا گیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined