قومی خبریں

جمعیت علماء نکاح کو آسان بنانے اور بیٹیوں کو خودکشی سے بچانے کیلئے آئی ہے: مفتی اطہر قاسمی

قوم و ملت کی ہزاروں لاکھوں بیٹیوں کی زندگیاں بچانے اور ان کے بوڑھے والدین کی عزت و آبرو کی پامالیوں کو روکنے کے لئے ایک کوشش ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

جمعیت علماء ارریہ آپ کے درمیان آج اسی سوچ و فکر کو جگانے اور سنت اور کاروبار میں فرق کرکے نکاح کو آسان بنانے اور بیٹیوں کو خودکشی اور ارتداد سے بچانے کے مضبوط معاہدے کے لئے حاضر ہوئی ہے۔یہ بات شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیت علماء ارریہ کے ذریعے چلائی جارہی جہیز و نشہ مخالف مہم کے تحت ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شعبہ اصلاح معاشرہ جمعیت علماء ارریہ کے صدر مفتی محمد اطہر القاسمی نے کہی۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ آپ آج اس خوبصورت جامع مسجد کے پاک صحن میں ہم سے معاہدہ کریں کہ جو ہوا سوہوا،اب اپنی آخری سانس تک جہیز کے کاروبار سے اپنے خاندان،گھرانے اور معاشرے کو پاک کریں گے اور کم از کم یہاں جتنے ایمان والے حاضر ہیں وہ اس تحریک کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم آپ کے یہاں اس کپکپادینے والی سردی میں کوئی روایتی جلسہ کرنے نہیں آئے بلکہ قوم و ملت کی ہزاروں لاکھوں بیٹیوں کی زندگیاں بچانے اور ان کے بوڑھے والدین کی عزت و آبرو کی پامالیوں کو روکنے کے لئے آپ سے معاہدہ کرنے آئے ہیں۔

Published: undefined

اجلاس میں موجود ہزاروں لوگوں نے جذباتی انداز میں بیک آواز کھڑے ہوکر کہا کہ ہاں ہم سب اب تیار ہیں اور انشاء اللہ اب یہاں ایسی کوئی شادیاں نہیں کی جائیں گی۔

Published: undefined

ان سے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمعیت علماء ارریہ مولانا شاہد عادل قاسمی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ،نائب صدر مفتی ہمایوں اقبال ندوی اور بلاک نائب سیکریٹری مفتی محمد ثاقب قاسمی نے مشترکہ طور پر کہاکہ جھوا علم و ادب کی خوبصورت بستی ہے یہاں سے ملک بھر میں علم و فن کی سربراہی ہورہی ہے۔اس لئے اپنے سماج سے جہیز و نشہ کے خلاف جمعیت کی اس مہم کو کامیاب کرکے علاقے میں ایک مثبت پیغام جانا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو