قومی خبریں

وائس چانسلر نجمہ اختر کی اعلی تعلیم کے سکریٹری اور پولیس کمشنر سے ملاقات

پروفیسر اختر نے وزارت سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی لائبریری میں پولیس کارروائی کی تحقیقات کرائے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے 15 دسمبر کو یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کارروائی کے سلسلے میں وزارت انسانی وسائل کی ترقی کے سکریٹری امت کھرے اور دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک سے منگل کے روز ملاقات کی۔

Published: undefined

پروفیسر اختر نے مسٹر کھرے کو گذشتہ روز یونیورسٹی میں طلباء کا محاصرہ کیے جانے کے واقعے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزارت سے مطالبہ کیا کہ وہ یونیورسٹی لائبریری میں پولیس کارروائی کی تحقیقات کرائے۔

Published: undefined

مسٹر پٹنائک سے ملاقات کے دوران ، انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کارروائی سے متعلق ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پروفیسر اختر نے کمشنر پولیس اور دیگر اعلی پولیس افسران سے ملاقات کی۔

Published: undefined

جامعہ کے طلباء نے کل دہلی پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وائس چانسلر کے دفتر کا محاصرہ کیا تھا ، جس کے بعد پروفیسر اختر نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کیمپس میں ’پولیس بربریت ‘ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے عدالت جانے کے امکان کو تلاش کرے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جامعہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی شکایت کو پولیس نے قبول نہیں کیا ہے ، لہذا وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گی ۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ ، پچھلے سال 15 دسمبر کو ، شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کے بعد ، پولیس اہلکاروں نے کیمپس میں گھس کر طلباء کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا تھا اور لائبریری میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ طلبا شہریت کے قانون اور پولیس کی توڑ پھوڑ کے خلاف گذشتہ ایک ماہ سے یہاں احتجاج کررہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined