قومی خبریں

جامعہ نے شہید بریگیڈیئر محمد عثمان کوخراج عقیدت پیش کیا

شہید بریگیڈیئر محمد عثمان جنہیں ' نوشہرہ کا محافظ' بھی کہا جاتا ہے ، وہ 1947-48 میں پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران جھنگر اور نوشہرہ (جموں و کشمیر) پر دوبارہ قبضہ کرنے والے ہیرو تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ (جے ایم آئی) کے قبرستان میں آج بریگیڈیئر محمد عثمان ایم وی سی کی یاد میں گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔ 50ویں پیرا بریگیڈ اور 10ویں ڈوگرہ رجمنٹ نے ان کے لیے پھول چڑھانے کی تقریب کا اہتمام کیا تھا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف اور جے ایم آئی کے رجسٹرار پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی نے حب الوطنی ، شجاعت اور ملک کی بے لوث خدمت کی علامت بننے والے اس بہادر افسر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

اس موقع پر پروفیسر آصف اور پروفیسر رضوی کے ساتھ پروفیسر اقتدار محمد خان اور جے ایم آئی کے دیگر افسران بھی اپنے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بہ نفس نفیس موجود تھے۔ محمد عثمان ایم وی سی پیرا بریگیڈ نے پاکستانی قبائلی قوتوں کے خلاف نوشہرہ قصبے بڑی کامیابی سے دفاع کیا اور جھنگر کے قصبے پر مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے دوبارہ قبضہ کر لیا۔

Published: undefined

شہید بریگیڈیئر محمد عثمان جنہیں ' نوشہرہ کا محافظ' بھی کہا جاتا ہے ، وہ 1947-48 میں پاکستان کے ساتھ جنگ کے دوران جھنگر اور نوشہرہ (جموں و کشمیر) پر دوبارہ قبضہ کرنے والے ہیرو تھے۔ گیلنٹ آفیسر 3 جولائی ، 1948کو شہید ہوگئے جب نوشہرہ میں دشمن کا ایک گولہ ان کے قریب آگرا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • روس نے یوکرین پر پھر کر دیا خوفناک حملہ، کیف پر داغی گئیں 550 میزائلیں اور ڈرون، درجنوں افراد زخمی

  • ,
  • بہار اسمبلی انتخاب: ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا، عدالت جانے کا اعلان، 9 جولائی کو ہوگا بہار بند