قومی خبریں

سری نگر کے نوگام حملہ میں جیش محمد کا ہاتھ ہے: وجے کمار

کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے نوگام حملے میں جیش محمد جنگجو تنظیم کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث جنگجوؤں کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں بہت جلد ہلاک کیا جائے گا

نوگام سری نگر میں حملے میں جیش محمد کا ہاتھ ہے: وجے کمار
نوگام سری نگر میں حملے میں جیش محمد کا ہاتھ ہے: وجے کمار S FAYAZ

سری نگر: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے نوگام حملے میں جیش محمد جنگجو تنظیم کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث جنگجوؤں کی شناخت کی گئی ہے اور انہیں بہت جلد ہلاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو ہر روز چیلنج رہتا ہے اور یوم جمہوریہ یا یوم آزادی کے مواقع پر بھی یہ چیلنج رہتا ہے۔

Published: undefined

بتادیں کہ سری نگر کے مضافاتی علاقے نوگام بائی پاس پر جمعے کی صبح جنگجوؤں نے ایک پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار از جان جبکہ ایک زخمی ہوا۔ جائے موقع پر موصوف انسپکٹر جنرل نے نامہ نگاروں کو بتایا: 'پندرہ اگست کے پیش نظر سخت سیکورٹی بندوبست کیا گیا تھا گلشن گلی سے دو جنگجوؤں نے پیچھے سے ہمارے لڑکوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہمارے دو جوان شہید اور تیسرا زخمی ہوگیا'۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کیا گیا ہے اور اس میں لشکر طیبہ نامی جنگجو تنظیم کا ہاتھ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی شناخت کی گئی ہے اور ان کو بھی جلد ہلاک کیا جائے گا۔ پندرہ اگست کے پیش نظر سیکورٹی بندوبست کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں وجے کمار کا کہنا تھا: 'ہمیں خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ جنگجو کسی بھی علاقے میں حملہ کرسکتے ہیں، لڑکے الرٹ تھے اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے ہی ڈیوٹی پر تعینات تھے'۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو روزانہ چیلنج رہتا ہے اور یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کے مواقع پر بھی یہ چیلنج رہتا ہے۔ موصوف نے کہا کہ حملے کے وقت ہمارے جوانوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اگر وہ بھی جوابی کارروائی کرتے تو کافی نقصان ہوسکتا تھا کیونکہ اس جگہ پر لوگوں کی کافی آمد و رفت تھی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جنگجوؤں کا یہ حملہ اس وقت ہوا ہے جب یوم آزادی کے پیش نظر سری نگر میں ہائی الرٹ کیا گیا ہے اور سری نگر کے حساس مقامات پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور جگہ جگہ پر ناکے بٹھائے گئے ہیں جہاں پر گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined