قومی خبریں

انڈین یونین مسلم لیگ کی افطار پارٹی میں کھڑگے، سونیا گاندھی،اکھلیش یادو، جیا بچن نے شرکت کی

انڈین یونین مسلم لیگ نے دہلی میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور ایس پی لیڈر اکھلیش یادو سمیت کئی سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

کل یعنی 20 مارچ کو دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل )کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ  جیا بچن نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کانگریس رہنما ششی تھرور، شما محمد، راجیہ سبھا ایم پی سدھا مورتی، عام آدمی پارٹی لیڈر سنجے سنگھ بھی آئی یو ایم ایل کی افطار پارٹی میں پہنچے۔

Published: undefined

انڈین یونین مسلم لیگ کی طرف سے منعقد افطار پارٹی میں شرکت پر، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا، آئی یو ایم ایل  ہماری اتحادی ہے اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان کی بہت مضبوط موجودگی ہے۔ ان کے سینئر رہنما کیرالہ اور قومی آئی یو ایم ایل اسٹیبلشمنٹ سے آئے ہیں۔ ہم یہاں اس تقریب میں شرکت کرنے پر بہت خوش ہیں اور آئی یو ایم ایل کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہیں۔"

Published: undefined

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق آئی یو ایم ایل کی افطار میں شرکت کے موقع پر عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا، "یہ افطار پارٹی آج آئی یو ایم ایل کی طرف سے منعقد کی گئی تھی، میں ان کی پارٹی کے لوگوں اور ان تمام لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتا ہوں جو آج اس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں اور ہر ایک سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس ملک کے امن، سکون اور خوشحالی کے لیے دعا کریں۔"

Published: undefined

کانگریس لیڈر شما محمد نے کہا، "رمضان ایک مقدس مہینہ ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ نے ایک عظیم الشان افطار کا اہتمام کیا، جس میں تمام جماعتوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ افطار امن، محبت کی علامت ہے..." افطار میں شرکت پر راجیہ سبھا کی رکن سدھا مورتی نے کہا، "میں سب کو پرامن اور خوشگوار رمضان کی خواہش کرتی  ہوں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined