قومی خبریں

ملی ٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ہے: منوج سنہا

منوج سنہا نے کہا کہ ’وقت آگیا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر امن قائم کریں اب سے ایک برس کے اندر ہم جموں و کشمیر میں ملٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے‘۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، تصویر یو این آئی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، تصویر یو این آئی SF

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز یونین ٹریٹری میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

Published: undefined

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’وقت آگیا ہے کہ ہم سب متحد ہو کر امن قائم کریں اب سے ایک برس کے اندر ہم جموں و کشمیر میں ملٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے‘۔

Published: undefined

منوج سنہا کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز یونین ٹریٹری میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ منوج سنہا نے کہا کہ امن کے بغیر دنیا کے کسی بھی گوشے میں ترقی ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’کچھ لوگوں نے سیاہ چشمے لگا رکھے ہیں جنہیں جموں و کشمیر کی ترقی دکھائی نہیں دے رہی ہے مرکزی وزیر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ امسال ایک کروڑ سیاح جموں و کشمیر آئے اور سری نگر ہوائی اڈے سے روزانہ ایک سو دس پروازوں نے آپریٹ کیا‘۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ یونین ٹریٹری میں دو اے آئی آئی ایم، میڈیکل کالجوں اور کینسر اسپتالوں کی تعمیر کا کام شد ومد سے جاری ہے اور سال آئندہ کشمیر کو ٹرین کے ذریعے کنیا کماری کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے لیکن بعض عناصر نے اس خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کیں۔

Published: undefined

منوج سنہا نے کہا کہ ’ہم خطے کی شان رفتہ کو بحال کرنے کے لئے پر عزم ہیں اور آج پلوامہ میں دس ہزار نوجوان ہاتھوں میں ترنگے لئے ہوئے ہیں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی صورتحال ضلع شوپیاں اور وادی کے دوسرے اضلاع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بغیر کسی دباؤ کے ہو رہا ہے اور نوجوان خوشی سے ترنگے اٹھا رہے ہیں۔

Published: undefined

منوج سنہا نے کہا کہ لیکن کچھ لوگ اس تبدیلی کو دیکھ نہیں پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بھی شہری از جان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مجرم کو مت چھوڑو اور بے قصور کو مت چھیڑو کی پالیسی پر برابر گامزن ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں میں تبدیلی آئی ہے جو ہاتھوں میں پتھر اٹھاتے تھے آج وہ امن عمل میں شریک ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined