قومی خبریں

مسعود اظہر پر بی جے پی کا سیاست کرنا افسوس ناک: سلمان خورشید

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشیدنے کہا کہ مسعود اظہر کے خلاف مہم کا آغاز کانگریس کے دور میں ہی شروع کردیا گیا تھا اور یہ اسی مہم کا نتیجہ ہے مگر کانگریس نے انتخابی مہم کا حصہ کبھی نہیں بنایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کولکاتا: اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد مسعود اظہر پر بی جے پی کی سیاست کی سخت تنقید کرتے ہوئے سینئر کانگریسی لیڈر و سابق مرکزی وزیر سلمان خورشیدنے کہا کہ مسعود اظہر کے خلاف مہم کا آغاز کانگریس کے دور میں ہی شروع کردیا گیا تھا اور یہ اسی مہم کا نتیجہ ہے مگر کانگریس نے انتخابی مہم کا حصہ کبھی نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اب آگے کیا ہوگا؟ کیا صرف عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے سے مسئلے حل ہوجائیں گے۔ مسعود اظہر آرام سے پاکستان میں ہے، بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مسعود اظہر کے خلاف مقدمہ چلا کر اسے اس کے گناہوں کی سزادی جائے۔

Published: undefined

خورشید نے کہا کہ بی جے پی نے کبھی بھی اس کا مطالبہ نہیں کیاکہ کیوں کہ بی جے پی کو سیاست کے علاوہ کسی اور چیز کی فکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج اور خارجہ پالیسیوں کی بنیاد پر زیادہ سیاست نہیں کی جاتی ہے۔اس کا آغاز بی جے پی نے کیا ہے اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔فوج ملک کی خدمت کرتی ہے اور اس سے فرق نہیں پڑتا ہے کہ اس وقت کون حکومت میں ہے اور کون نہیں ہے۔فوج اپنی جان کو قربان کرکے ملک کی سرحدوں کی حفاطت ہمیشہ کیا ہے۔اس کیلئے ہر ضروری کارروائی کی ہے۔

Published: undefined

پارلیمانی انتخابات کے بعد ترنمول کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے سوال پر سلمان خورشید نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے صاف کردیا ہے کہ مودی کوروکنے کیلئے دیگر سیکولر جماعتیں جن کے ساتھ انتخابات سے قبل اتحاد نہیں ہوسکا ہے ان سے بات چیت کی جائے گی اور سیکولر فورسیس کو متحد کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔جن لوگوں نے ہمارے ساتھ اتحاد نہیں کیا ہے ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور پوری قوت کے ساتھ انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے ہیڈ کوارٹر بدھان بھون میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ بنگال میں کانگریس پوری قوت کے ساتھ انتخاب لڑرہی ہے اوربنگال سے کانگریس کے اچھے نتائج آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب تک چار مرحلے کی پولنگ میں کانگریس آگے ہیں اور کانگریس کی قیادت میں ہی اگلی حکومت بنے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined