قومی خبریں

آر ایس ایس کے ذریعے پھیلائے گئے زہر اور نفرت کو بے اثر کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں: جے رام رمیش

رام رمیش نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ یاترا پہلے ہو جانی چاہئے تھی، کیونکہ یہ نظریات کی جنگ ہے اور آر ایس ایس کے ذریعے پھیلائے گئے زہر کو بے اثر کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کے جنرل سیکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

کانگریس کے جنرل سیکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

شاملی: کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات اور سابق وزیر جے رام رمیش نے جمعرات کو کہا کہ ’بھارت جوڑو یاترا‘ ہم آہنگی پیدا کرنے اور تقسیم کاری کے نظریہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہے، یہ انتخابات جیتنے کی یاترا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی نے معاشرے میں جو نفرت بھر دی ہے اسے ختم کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

Published: undefined

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے رام رمیش نے کہا ’’مجھے لگتا ہے کہ ہم نے دیر کر دی کیونکہ ہم انتخابات پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے تھے اور یہ یاترا پہلے ہو جانی چاہئے تھی، کیونکہ یہ نظریات کی جنگ ہے اور آر ایس ایس کے ذریعے پھیلائے گئے زہر کو بے اثر کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

یاترا کے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ یاترا کا مقصد شہریوں کے درمیان محبت اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے اور یاترا نے اسے کچھ حد تک حاصل بھی کیا ہے۔ تاہم، اس کا انتخابات پر کیا اثر پڑے گا، اس کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اصل خطرہ تفرقہ انگیز نظریہ ہے، جس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ اداروں کو کمزور کر رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ یاترا یوپی میں تین دن کے لیے ہی تھی اور اب اسے 30 تاریخ تک سری نگر پہنچنا ہے، کیونکہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اتر پردیش کے بعد یہ یاترا 6 جنوری کو ہریانہ میں داخل ہوگی۔ یہ یاترا 11 سے 20 جنوری تک پنجاب میں ہوگی اور 19 جنوری کو ہماچل پردیش میں ایک دن گزارے گی۔

Published: undefined

اس کے بعد یاترا 20 جنوری کی شام جموں و کشمیر میں داخل ہوگی۔ جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت جوڑو کا پیغام صرف 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک محدود نہیں ہے جہاں سے یاترا گزرنی ہے۔ ریاستی سطح کی کئی یاتراؤں کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا کے بعد ’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ تحریک شروع کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined