دیویندر یادو کانوڑ یاتریوں کو مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے
تصویر: پریس ریلیز
نئی دہلی: دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دورِ حکومت میں اگر کوئی سماجی تنظیم کسی دوسری سیاسی جماعت کے رہنماؤں کی تصاویر والا ہورڈنگ لگاتی ہے تو پولیس اور ایس ڈی ایم کے ذریعے انہیں زبردستی ہٹایا جا رہا ہے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانوڑ جیسے مقدس موقع پر اس قسم کی گھناؤنی سیاست نہیں ہونی چاہیے کیونکہ کانوڑ کیمپ کانوڑ یاتریوں کی خدمت کے لیے لگائے جاتے ہیں۔
Published: undefined
دیویندر یادو نے کہا کہ بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت نے اس سال کانوڑیوں کے لیے وقت پر کوئی مناسب انتظام نہیں کیا اور اُلٹا کیمپوں کو دی جانے والی رقم پر بھی حد مقرر کر دی، جبکہ کانگریس کی شیلا دیکشت حکومت کے دوران کانوڑ کیمپوں میں لگنے والے ٹینٹ، کرسیاں، میز وغیرہ کا پورا خرچ حکومت خود برداشت کرتی تھی۔
Published: undefined
آج دیویندر یادو نے بادلی اسمبلی حلقہ میں کرنال بائپاس، سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر میں ایک کانوڑ کیمپ کا شمع روشن کر افتتاح بھی کیا۔ بھگوان شیو کے عقیدتمند کانوڑیوں کی خدمت کے لیے ’جن سیوا سنگٹھن‘ سمے پور بادلی میں ہر سال کانوڑ کیمپ لگا کر یہاں سے گزرنے والے کانوڑ یاتریوں کی خدمت کرتا ہے۔ دیویندر یادو نے کیمپ پہنچ کر پوجا بھی کی اور وہاں موجود سہولیات کا معائنہ بھی کیا۔ خدمت کے جذبے سے لگائے گئے اس کانوڑ کیمپ میں نہ صرف دواؤں کی سہولت موجود ہے بلکہ کانوڑیوں کے لیے دن میں 3 وقت بھنڈارے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
Published: undefined
کیمپ میں موجود لوگوں کے درمیان پہنچ کر دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جو تمام مذاہب کا احترام اور بقائے باہم کے نظریے پر یقین رکھتی ہے۔ ہر مذہبی عقیدے کے لیے خیرسگالی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی ہماری پالیسی اور نظریہ ہے۔ انھوں نے دہلی کے لاکھوں کانوڑیوں سے اپیل کی کہ وہ گنگا جل لے جاتے وقت نظم و ضبط اور ٹریفک کے قوانین کا خاص خیال رکھیں اور دہلی این سی آر کے راستوں کے لیے دہلی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری کی خلاف ورزی نہ کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ کانوڑ کیمپ میں ہریدوار سے گنگا جل لینے کے لیے جانے والے اور واپسی پر کانوڑیوں کو جن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہوتا ہے، ان کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ کیمپ میں خدمت، دواؤں کی فراہمی اور 24 گھنٹے کھانے کی مناسب سہولت ہر سال کی طرح اس سال بھی فراہم کی گئی ہے۔ دہلی بھر میں کانوڑ کیمپ اس لیے لگائے گئے ہیں تاکہ جب کانوڑ تھک جائیں تو انہیں آرام کے لیے مناسب جگہ اور سہولت مل سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined