قومی خبریں

ہر ضرورت مند کو راشن ملے، رمضان میں ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں: یوگی

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ’’غریبوں کو راحت پہنچانے کے لئے ریاست میں 30 جون تک دیہی اور شہری علاقوں میں ہر ایک ضرورت مند کو راشن ضرور ملے، بھلے ہی اس کے پاس راشن کارڈ یا آدھار کارڈ نہ ہو‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ سماج کے ہر طبقے اور ضرورت مند کو راشن دستیاب کرانا ضلع انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ یوگی نے جمعہ کو لاک ڈاؤن کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ ہر حال میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ریاست میں کوئی بھی شخص بھوکا نہ سوئے۔

کووڈ۔19 کے انفیکشن سے پیدا ہونے والے حالات میں غریبوں کو راحت پہنچانے کے لئے ریاست میں 30 جون تک پبلک ڈسٹربیوشن سسٹم کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں ہر ایک ضرورت مند کو راشن ضرور ملے، بھلے ہی اس کے پاس راشن کارڈ یا آدھار کارڈ نہ ہو۔

Published: undefined

انہوں نے ضروری اشیاء کی سپلائی چین اور ان کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری نظام پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے اسے اور بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں ضروری اشیاء کی دستیابی کے لئے سبھی ضروری انتظامات کئے جائیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت پر کمیونٹی کچن اور شلٹر ہوم چلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کالا بازاری، جمع خوری، منافع خوری اور کم تولنے ولوں کے خلاف مسلسل کاروائی کی جائے۔

Published: undefined

یوگی نے کہا کہ 14دنوں کا قرنطینہ کی مدت پوری کرنے کے بعد شلٹر ہوم سے ہوم قرنطینہ کے لئے گھر جانے والے افراد کے صحت لازمی طور سے جانچ کی جائے۔ ساتھ ہی ہوم کوارنٹائن کے لئے بھیجتے وقت انہیں راشن بھی دستیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں این۔95 ماسک، پی پی ای سمیت انفیکشن سے تحفظ کے سبھی آلات وافر مقدار میں ہر حال میں دستیاب رہیں۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ یہ آلات طے شدہ میعار کے مطابق ہوں۔ اترپردیش کووڈ کیئر فنڈ اور این ایچ ایم میں دستیاب رقم سے پی پی ای خریدے جائیں گے۔ انہوں نے بایو سیفٹی ٹیسٹنگ لیبس کی تعداد میں اضافے کے احکامات دئیے ہیں۔

Published: undefined

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست کے مختلف اضلاع کے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں غیرملکی اور بیرون ریاست کے طلبہ۔ طالبات زیر تعلیم ہیں۔ ان طلبہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر ایک ضلع میں ایک نوڈل افسر نامزد کیا جائے۔انہوں نے ریاستوں میں رہ رہے اترپردیش کے شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ری استی حکومت کی جانب سے نامزد کئے گئے نوڈل افسران کو متعلقہ ریاست میں رہ رہے اتر پردیش کے شہریوں کے مسائل کو دور کرنے کا حکم دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined