قومی خبریں

انتخابات تک ہندو مسلم، مندر مسجد جیسے مسائل آتے رہیں گے: تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ آر جے ڈی کا کیا موقف رہا ہے۔ جب الیکشن آئیں گے، ہندو مسلم، مندر مسجد، جیسے مسائل آتے رہیں گے

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

 
IANS

پٹنہ: اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات زور پکڑ رہے ہیں۔ آر جے ڈی لیڈر اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے بدھ کو کہا کہ انتخابات تک ہندو مسلم، مندر مسجد جیسے مسائل آتے رہیں گے۔

Published: undefined

صحافیوں سے بات چیت کے دوران جب تیجسوی سے سی اے اے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس پر ابھی کیا کہا جا سکتا ہے! کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ کوئی چیز غبارے کی طرح چھوڑ دی جاتی ہے، اس کے بارے میں بیانات دئیے جاتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ آر جے ڈی کا کیا موقف رہا ہے۔ جب الیکشن آئیں گے، ہندو مسلم، مندر مسجد، جیسے مسائل آتے رہیں گے۔ ای ڈی کی طرف سے کی جا رہی کارروائی پر انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے، نہ پہلی بار ہے اور نہ ہی آخری بار ہے۔ جب تک الیکشن ہوتے رہیں گے ایسا ہوتا رہے گا، ہم تو پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔

Published: undefined

تیجسوی نے مزید کہا کہ تفتیشی ایجنسیاں بھی دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔ اب اس پر بار بار صفائی دینا درست نہیں۔ انڈیا الائنس سے متعلق ایک سوال پر نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے ابھی سب سے بات کی ہے۔ سب سے بات کرنے کے بعد ہی تاریخ طے کی جائے گی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ اجلاس کب ہوگا اور کیسے ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined