قومی خبریں

اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار

اِسرو نے بتایا کہ اس نے ’اسپیڈیکس‘ سیٹلائٹس کو ’ڈی ڈاک‘ یعنی الگ کرنے کا عمل انجام دے دیا ہے۔ اس سے چاند کی دریافتوں، خلا میں انسانی پروازوں اور اپنا خود کا خلائی اسٹیشن بنانے میں آسانی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

 

ہندوستانی خلائی ایجنسی اِسرو نے ایک بار پھر ملک کو خوشخبری سنائی ہے۔ اِسرو نے اسپیڈیکس سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ ’اَن ڈاک‘ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چندریان-4 کے لیے راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔ یہ جانکاری 13 مارچ کو اِسرو کے ذریعہ دی گئی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ خلاء میں سیٹلائٹس کو ایک ساتھ جوڑنے کے عمل کو ڈاکنگ اور الگ کرنے کے عمل کو انڈاکنگ کہتے ہیں۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارہ (اسرو) نے اس سلسلے میں 13 مارچ کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے ’اسپیڈیکس‘ سیٹلائٹس کو ’ڈی ڈاک‘ یعنی الگ کرنے کا عمل انجام دے دیا ہے۔ اس سے چاند کی دریافتوں، خلاء میں انسانی پروازوں اور اپنا خود کا خلائی اسٹیشن بنانے جیسے مستقبل کے مشنوں کے لیے راستہ صاف ہو گیا ہے۔

Published: undefined

اسپیڈیکس مشن گزشتہ سال 30 دسمبر کو شروع کیا گیا تھا، جب اِسرو نے خلاء میں ڈاکنگ کے تجربہ کا مظاہرہ کرنے کے لیے دو سیٹلائٹس ایس ڈی ایکس 01 اور ایس ڈی ایکس 02 کو مدار میں نصب کی اتھا۔ اسپیس ڈاکنگ خلا میں دو سیٹلائٹس کو جوڑنے کے عمل کو کہتے ہیں۔ کئی کوششوں کے بعد خلائی ایجنسی نے 16 جنوری کو دونوں سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ ’ڈاک‘ کیا تھا۔

Published: undefined

بہرحال، تازہ کامیابی کے لیے وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضی سائنس جتیندر سنگھ نے اسرو کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اِسرو ٹیم کو مبارکباد۔ یہ ہر ہندوستانی کے لیے خوشی کی بات ہے۔ اسپیڈیکس سیٹلائٹس نے حیرت انگیز ڈی-ڈاکنگ کو پورا کر لیا ہے۔ اس سے ہندوستانی خلائی اسٹیشن، چندریان-4 اور گگن یان سمیت مستقبل کے دیرینہ مشنوں میں کافی مدد ملے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined