قومی خبریں

دیوالی سے قبل ’آئی آر سی ٹی سی‘ کی ویب سائٹ میں خرابی، ٹکٹوں کی بُکنگ میں رکاوٹ سے مسافر پریشان

دیوالی اور چھٹھ کے موقع پر ٹرین بکنگ کے دوران آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ اور ایپ کافی وقت کے لیے بند ہو گئی، جس کے سبب لاکھوں صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بعد میں سروس بحال کر دی گئی

<div class="paragraphs"><p>اسکرین شاٹ</p></div>

اسکرین شاٹ

 

دیوالی اور چھٹھ کے قریب آتے ہی جب لاکھوں لوگ گھروں کو لوٹنے کے لیے ٹرین کے ٹکٹ بُک کرنے لگے تو جمعرات کی صبح ریلوے کی آن لائن ٹکٹنگ سروس ’آئی آر سی ٹی سی‘ نے اچانک کام کرنا بند کر دیا۔ ویب سائٹ اور موبائل ایپ دونوں ہی صارفین کے لیے کافی دیر کے لیے غیر فعال ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے ریلوے مسافر سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔

آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر ظاہر ہونے والے نوٹیفکیشن میں لکھا تھا، ’’اگلے ایک گھنٹے تک تمام سائٹس پر بُکنگ اور کینسلیشن دستیاب نہیں ہوگی۔ پیش آنے والی تکلیف کے لیے ہمیں افسوس ہے۔‘‘

Published: undefined

ساتھ ہی صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ کینسلیشن یا ٹی ڈی آر کے لیے ہیلپ لائن نمبرز 08044647999 اور 08035734999 پر رابطہ کریں یا ای میل کے ذریعے etickets@rcte.co.in پر اطلاع دیں۔

یہ خلل صبح تقریباً 10:40 بجے اس وقت پیدا ہوئی جب تتکال بُکنگ کا وقت شروع ہونے ہی والا تھا۔ عام طور پر اے سی کلاس کے لیے تتکال بُکنگ صبح 10 بجے اور سلپر کلاس کے لیے 11 بجے کھلتی ہے لیکن آج بکنگ کے آغاز سے کچھ دیر پہلے ہی ویب سائٹ اور ایپ دونوں نے جواب دینا بند کر دیا۔ نتیجتاً ہزاروں صارفین کو ٹکٹ کنفرم کرنے میں دشواری پیش آئی۔

Published: undefined

ابتدائی طور پر خیال کیا گیا کہ پورا سسٹم کریش ہوگیا ہے لیکن آئی آر سی ٹی سی نے بعد میں وضاحت دی کہ پلیٹ فارم دراصل بند نہیں ہوا تھا بلکہ شدید ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے عارضی تکنیکی رکاوٹ پیدا ہوئی تھی۔ کمپنی کے مطابق، تتکال بُکنگ کے وقت لاکھوں صارفین بیک وقت لاگ اِن ہوئے جس کے سبب سرورز اوورلوڈ ہو گئے۔ دوپہر تک ویب سائٹ اور موبائل ایپ دونوں مکمل طور پر بحال کر دی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق، صرف ایک گھنٹے کے دوران پانچ ہزار سے زائد صارفین نے شکایت درج کرائی کہ وہ نہ تو لاگ اِن کر پا رہے ہیں اور نہ ہی بکنگ یا کینسلیشن کا عمل مکمل ہو رہا ہے۔ کئی مسافروں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی مایوسی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر سال تہواروں کے موسم میں یہی مسئلہ پیش آتا ہے اور ریلوے انتظامیہ کو اپنی سرور صلاحیت بڑھانی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined